🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1440. -- باب: الجماعة يصلون على الجنازة أفذاذا
-- باب: جماعت کے لوگوں کا جنازے پر الگ الگ نماز پڑھنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6906
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْعُطَارِدِيُّ، ثنا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ نُبَيْطٍ، عَنْ أَبِيهِ نُبَيْطِ بْنِ شَرِيطٍ الْأَشْجَعِيِّ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عُبَيْدٍ، وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ الصُّفَّةِ، قَالَ: دَخَلَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى الله عَلَيهِ وَسَلَّمَ حِينَ مَاتَ، ثُمَّ خَرَجَ، فَقِيلَ لَهُ: تُوُفِّيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" نَعَمْ" فَعَلِمُوا أَنَّهُ كَمَا قَالَ قِيلَ: وَيُصَلَّى عَلَيْهِ وَكَيْفَ يُصَلَّى عَلَيْهِ، قَالَ:" يَجِيئُونَ عُصْبًا عُصْبًا فَيُصَلُّونَ" فَعَلِمُوا أَنَّهُ كَمَا قَالَ، فَقَالُوا: هَلْ يُدْفَنُ وَأَيْنَ؟ فَقَالَ" حَيْثُ قَبَضَ اللهُ رُوحَهَ فَإِنَّهُ لَمْ يَقْبِضِ اللهُ رُوحَهَ إِلَّا فِي مَكَانٍ طَيِّبٍ" فَعَلِمُوا أَنَّهُ كَمَا قَالَ.
سیدنا سالم بن عبید رضی اللہ عنہ جو اصحابِ صفہ میں سے تھے، بیان فرماتے ہیں کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم وفات پا گئے تو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اندر گئے، پھر نکلے تو کہا گیا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وفات پا گئے ہیں؟ تو انہوں نے کہا: ”ہاں۔“ تو سب نے یقین کر لیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم وفات پا گئے ہیں۔ پھر کہا گیا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا جنازہ کیسے پڑھائیں گے؟ انہوں نے کہا: ”تھوڑے تھوڑے لوگ داخل ہوں گے اور درود پڑھیں گے۔“ اور لوگوں نے وہی جانا جو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے کہا، پھر انہوں نے پوچھا: کیا دفن کیا جائے گا اور کہاں دفن کیا جائے گا؟ تو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ نے جہاں ان کی روح قبض کی، اسی مکان میں دفن کیا جائے گا اور اللہ روح کو پاکیزہ جگہ میں ہی نکالتے ہیں۔“ تو لوگوں نے جان لیا کہ بات ایسے ہی ہے جیسے وہ فرما رہے ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6906]
تخریج الحدیث: «حسن»

الحكم على الحديث:
حسن


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 6906 in Urdu