🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1537. -- باب: صدقة الخلطاء
-- باب: شرکاء (اکٹھے مال رکھنے والوں) کی زکوٰۃ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7330
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَلِيٍّ الرُّذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، أنبأ أَبُو دَاوُدَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ، ثنا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كَتَبَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كِتَابَ الصَّدَقَةِ فَلَمْ يُخْرِجْهُ إِلَى عُمَّالِهِ حَتَّى قُبِضَ، فَقَرَنَهُ بِسَيْفِهِ فَعَمِلَ بِهِ أَبُو بَكْرٍ حَتَّى قُبِضَ، ثُمَّ عَمِلَ بِهِ عُمَرُ حَتَّى قُبِضَ فَكَانَ فِيهِ. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ فِي صَدَقَةِ الْإِبِلِ وَصَدَقَةِ الْغَنَمِ وَقَالَ:" وَلَا يُفَرَّقُ بَيْنَ مُجْتَمِعٍ وَلَا يُجْمَعُ بَيْنَ مُتَفَرِّقٍ مَخَافَةَ الصَّدَقَةِ وَمَا كَانَ مِنْ خَلِيطَيْنِ فَإِنَّهُمَا يَتَرَاجَعَانِ بِالسَّوِيَّةِ" وَرُوِّينَاهُ فِي حَدِيثِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ..
امام زہری سالم رحمہ اللہ سے اور وہ اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زکوٰۃ کا نصاب تحریر کیا اور اسے ابھی اپنے عمال کی طرف نہیں نکالا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی، تو اس تحریر کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار کے ساتھ باندھ دیا گیا۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اسے نافذ کیا یہاں تک کہ وہ فوت ہو گئے، پھر اسی پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عمل کیا، یہاں تک کہ وہ بھی فوت ہو گئے۔ انہوں نے اونٹوں کی زکوٰۃ کی حدیث بیان کی اور بکریوں کی زکوٰۃ کی بھی اور فرمایا: ”اکٹھی چرنے والیوں کو جدا جدا نہ کیا جائے اور جدا جدا چرنے والیوں کو یکجا نہ کیا جائے زکوٰۃ کے خوف سے اور جو شراکت دار ہیں وہ آپس میں برابری کریں گے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7330]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيرهٖ۔ معني تخريجه»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيرهٖ


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 7330 in Urdu