🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1790. -- باب: في فضل شهر رمضان وفضل الصيام على سبيل الاختصار
-- باب: ماہِ رمضان کی فضیلت اور روزے کی فضیلت کا اختصار کے ساتھ بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8510
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ يُوسُفَ، ثنا أَبُو الطَّيِّبِ الْمُظَفَّرُ بْنُ سَهْلٍ الْخَلِيلِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ أَيُّوبَ بْنِ حَسَّانَ الْوَاسِطِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلًا سَأَلَ سُفْيَانَ بْنَ عُيَيْنَةَ، فَقَالَ: يَا أَبَا مُحَمَّدٍ فِيمَا يَرْوِيهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ رَبِّهِ عَزَّ وَجَلَّ" كُلُّ عَمَلِ ابْنِ آدَمَ لَهُ إِلَّا الصَّوْمَ فَإِنَّهُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ" فَقَالَ ابْنُ عُيَيْنَةَ:" هَذَا مِنْ أَجْوَدِ الْأَحَادِيثِ وَأَحْكَمِهَا إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ يُحَاسِبُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ عَبْدَهُ وَيُؤَدِّي مَا عَلَيْهِ مِنَ الْمَظَالِمِ مِنْ سَائِرِ عَمَلِهِ حَتَّى لَا يَبْقَى إِلَّا الصَّوْمُ فَيَتَحَمَّلُ اللهُ عَنْهُ مَا بَقِيَ عَلَيْهِ مِنَ الْمَظَالِمِ وَيُدْخِلُهُ بِالصَّوْمِ الْجَنَّةَ".
اسحاق بن ایوب واسطی رحمہ اللہ اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک آدمی کو سنا جو سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ سے کہہ رہا تھا: اے ابو محمد! اس کے متعلق بیان کریں جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رب سے بیان کرتے ہیں کہ ”ابن آدم کا ہر عمل اس کے لیے ہے سوائے روزے کے کہ وہ میرے لیے ہے اور اس کی جزا بھی میں ہی دوں گا“ تو ابن عیینہ رحمہ اللہ نے کہا: یہ اعلیٰ احادیث میں سے ہے اور محکم ہے، جب قیامت کا دن ہوگا تو اللہ تعالیٰ اپنے بندے کا حساب لے گا اور جس قدر مظالم اس پر ہوں گے انہیں ادا کر دے گا، اس کے تمام اعمال سے حتیٰ کہ صرف روزہ باقی ہوگا، جو باقی ماندہ مظالم ہوں گے اللہ تعالیٰ انہیں ہٹا دے گا اور روزے کے ساتھ جنت میں داخل کر دے گا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8510]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ اخرجه المؤلف»

الحكم على الحديث:
ضعيف


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 8510 in Urdu