🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1822. -- باب: المضنو في بدنه لا يثبت على مركب وهو قادر على من يطيعه أو يستأجره فيلزمه فريضة الحج.
-- باب: وہ شخص جو جسمانی طور پر شدید کمزور ہو اور سواری پر نہ ٹک سکتا ہو مگر وہ کسی ایسے شخص کو پا لے جو اس کی اطاعت کرے یا اسے اجرت پر رکھ سکے، تو اس پر حج کا فریضہ لازم ہونے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8634
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ، ثنا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ مِنْ خَثْعَمٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ أَبِي أَدْرَكَ الْإِسْلَامَ وَهُوَ شَيْخٌ كَبِيرٌ لَا يَسْتَطِيعُ رُكُوبَ الرَّحْلِ، وَالْحَجُّ مَكْتُوبٌ عَلَيْهِ أَفَأَحُجُّ عَنْهُ قَالَ:" أَنْتَ أَكْبَرُ وَلَدِهِ؟" قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ عَلَى أَبِيكَ دَيْنٌ فَقَضَيْتَهُ أَكَانَ ذَلِكَ يجْزِئُ؟" قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" فَاحْجُجْ عَنْهُ". اخْتُلِفَ فِي هَذَا عَلَى مَنْصُورٍ فَرَوَاهُ جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، هَكَذَا.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ خثعم قبیلہ کا ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے والد نے اسلام کو پایا جب وہ بوڑھے ہو چکے، سواری نہیں کر سکتے اور حج ان پر فرض ہے، کیا میں ان کی طرف سے حج کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا آپ اس کے بڑے فرزند ہیں؟“ کہنے لگا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا خیال ہے اگر آپ کے والد پر قرضہ ہوتا اور آپ اس کو ادا کر دیتے تو کیا یہ کفایت کر جاتا؟“ کہنے لگا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اس کی طرف سے حج کرو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 8634]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ احمد 6/429۔ دارمي 1837»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 8634 in Urdu