🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1886. -- باب: رفع الصوت بالتلبية
-- باب: بلند آواز سے تلبیہ پڑھنے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9014
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ الْفَقِيهُ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبُوشَنْجِيُّ، وَأَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْعَنْبَرِيُّ قَالَا: ثنا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، ثنا هُشَيْمٌ، أنبأ دَاوُدُ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِوَادِي الْأَزْرَقِ قَالَ:" أِيُّ وَادٍ هَذَا؟" فَقَالُوا: وَادِي الْأَزْرَقِ قَالَ:" كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى مُوسَى عَلَيْهِ السَّلَامُ هَابِطًا مِنَ الثَّنِيَّةِ لَهُ جُؤَارٌ إِلَى اللهِ تَعَالَى بِالتَّلْبِيَةِ"، ثُمَّ أَتَى عَلَى ثَنِيَّةِ هَرْشَى، قَالَ:" أَيُّ ثَنِيَّةٍ هَذِهِ؟ قَالُوا: ثَنِيَّةُ هَرْشَى، قَالَ:" كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى يُونُسَ بْنِ مَتَّى عَلَى نَاقَةٍ حَمْرَاءَ جَعْدَةٍ عَلَيْهِ جُبَّةُ صُوفٍ، خِطَامُ نَاقَتِهِ خُلْبَةٌ وَهُوَ يُلَبِّي" قَالَ هُشَيْمٌ: يَعْنِي: لِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وادیِ ازرق کے پاس سے گزرے تو پوچھا: ”یہ کون سی وادی ہے؟“ انہوں نے کہا: وادیِ ازرق۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گویا کہ میں موسیٰ علیہ السلام کو ٹیلے سے اترتا دیکھ رہا ہوں، وہ تلبیہ کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضور بلند آواز سے پکار رہے ہیں۔“ پھر ہرشی نامی ٹیلہ پر پہنچے اور پوچھا: ”یہ کون سا ٹیلہ ہے؟“ تو انہوں نے کہا: ہرشی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گویا کہ میں یونس بن متی علیہ السلام کو سرخ رنگ کی اونٹنی پر دیکھ رہا ہوں، ان پر اون کا جبہ ہے اور ان کی اونٹنی کی مہار «خُلْبَة» ہے اور وہ تلبیہ کہہ رہے ہیں۔“ ہشیم رحمہ اللہ کہتے ہیں: «خُلْبَة» کا معنیٰ کھجور کے پتوں کی رسی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9014]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 166۔ ابن ماجه 2891»

الحكم على الحديث:
صحيح


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 9014 in Urdu