🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2036. -- باب: الخطبة يوم النحر وأن يوم النحر يوم الحج الأكبر
-- باب: قربانی کے دن خطبہ دینے اور اس بات کا بیان کہ قربانی کا دن حجِ اکبر کا دن ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9613
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ إِمْلَاءً، أنبأ أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْفَاكِهِيُّ بِمَكَّةَ، ثنا أَبُو يَحْيَى بْنُ أَبِي مَسَرَّةَ، ثنا أَبُو جَابِرٍ، ثنا هِشَامُ بْنُ الْغَازِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: وَقَفَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ النَّحْرِ عِنْدَ الْجَمَرَاتِ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ، فَقَالَ:" أِيُّ يَوْمٍ هَذَا؟" قَالُوا: يَوْمُ النَّحْرِ، قَالَ:" فَأِيُّ بَلَدٍ هَذَا؟" قَالُوا: الْبَلَدُ الْحَرَامُ، قَالَ:" فَأِيُّ شَهْرٍ هَذَا؟" قَالُوا: الشَّهْرُ الْحَرَامُ، قَالَ:" هَذَا يَوْمُ الْحَجِّ الْأَكْبَرِ فَدِمَاؤُكُمْ، وَأَمْوَالُكُمْ، وَأَعْرَاضُكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ كَحُرْمَةِ هَذَا الْبَلَدِ فِي هَذَا الْيَوْمِ"، ثُمَّ قَالَ:" هَلْ بَلَّغْتُ؟" قَالُوا: نَعَمْ فَطَفِقَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" اللهُمَّ اشْهَدْ" ثُمَّ وَدَّعَ النَّاسَ فَقَالُوا هَذِهِ حَجَّةُ الْوَدَاعِ قَالَ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ: وَقَالَ هِشَامُ بْنُ الْغَازِ فَذَكَرَهُ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: حجۃ الوداع کے موقع پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم جمرات کے پاس کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”یہ کون سا دن ہے؟“ انہوں نے کہا: یومِ نحر، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کون سا شہر ہے؟“ انہوں نے کہا: حرم ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ کون سا مہینہ ہے؟“ انہوں نے کہا: شہرِ حرام، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ حجِ اکبر کا دن ہے، تو تمہارے خون، مال اور عزتیں تم پر اس دن میں اس شہر کی حرمت کی طرح حرام ہیں“، پھر فرمایا: ”کیا میں نے تبلیغ کردی؟“ انہوں نے کہا: ہاں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہنے لگے: ”اے اللہ! گواہ ہوجا“، پھر لوگوں کو الوداع کہا تو انہوں نے کہا: یہ حجۃ الوداع ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9613]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ ابوداود 1945۔ ابن ماجه 3058»

الحكم على الحديث:
صحيح


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 9613 in Urdu