الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. قَدْ حَضَرَ بَدْرًا جَمَاعَةٌ
غزوہ بدر کون سے مہینے میں پیش آیا تھا؟ اور اس میں شریک ہونے والوں کی تعداد کتنی ہے؟
حدیث نمبر: 10049
وَعَنْ أُنَيْسَةَ بِنْتِ عَدِيٍّ أَنَّهَا جَاءَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ابْنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَمَةُ - وَكَانَ بَدْرِيًّا - قُتِلَ يَوْمَ أُحُدٍ أَحْبَبْتُ أَنْ أَنْقُلَهُ فَآنَسُ بِقُرْبِهِ، فَأَذِنَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَدَلَتْهُ بِالْمُجَذَّرِ بْنِ زِيَادٍ عَلَى نَاضِحٍ لَهُ فِي عَبَاءَةٍ، فَمَرَّ بِهِمَا فَعَجِبَ لَهُمَا النَّاسُ، فَنَظَرَ إِلَيْهِمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" سَوِّي بَيْنَهُمَا عَمَلَهُمَا" وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ ثَقِيلًا جَسِيمًا، وَكَانَ الْمُجَذَّرُ قَلِيلَ اللَّحْمِ، وَهُوَ الَّذِي يَقُولُ:
أَنَا الَّذِي يُقَالُ أَصْلِي مِنْ بَلِي أَطْعَنُ بِالصَّعْدَةِ حَتَّى تَنْثَنِي وَلَا يَرَى مُجَذَّرًا يَفْرِي فَرِي
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
أَنَا الَّذِي يُقَالُ أَصْلِي مِنْ بَلِي أَطْعَنُ بِالصَّعْدَةِ حَتَّى تَنْثَنِي وَلَا يَرَى مُجَذَّرًا يَفْرِي فَرِي
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ انیسہ بنت عدی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے بیٹے عبداللہ بن سلمہ کو غزوہ بدر میں شرکت کا شرف حاصل ہے، وہ غزوہ اُحد میں شہید ہو گیا ہے، میری یہ خواہش ہے کہ میں اس کی میت کو منتقل کروں اور اس کے قرب سے انسیت حاصل کروں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کو ایسا کرنے کی اجازت دے دی، تو اس خاتون نے ان صاحب کی میت کو مجذر بن زیاد (کی میت) کے ساتھ برابر کر کے ان کے پانی ڈھونے والے ایک اونٹ پر رکھا، اسے ایک عباء میں رکھا تھا۔ جب وہ ان دونوں کو لے کر گزریں، تو لوگوں کو ان دونوں پر تعجب ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کی طرف دیکھا اور ارشاد فرمایا: ان دونوں کا عمل، ان دونوں کے درمیان برابر ہو گیا ہے۔ عبداللہ نامی صاحب بھاری بھر کم، اونچے لیے جسم کے مالک تھے، جب کہ مجذر نامی صاحب کمزور تھے اور وہ یہ کہا کرتے تھے: ”میں وہ شخص ہوں جس کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے: میرا تعلق ”بلی“ سے ہے، میں نیزے سے وار کرتا ہوں یہاں تک کہ وہ مڑ جاتا ہے، اور مجذر جیسا کارنامے انجام دینے والا کوئی نہیں دیکھا گیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10049]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10049]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (192/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 10049 in Urdu