الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. بَابٌ مِنْهُ فِي وَقْعَةِ أُحُدٍ
واقعہ احد
حدیث نمبر: 10076
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: لَمَّا انْصَرَفَ النَّاسُ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كُنْتُ أَوَّلَ مَنْ فَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلْتُ أَنْظُرُ إِلَى رَجُلٍ يُقَاتِلُ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقُلْتُ: كُنْ طَلْحَةَ، فَلَمَّا نَظَرْتُ فَإِذَا أَنَا بِإِنْسَانٍ خَلْفِي كَأَنَّهُ طَائِرٌ، فَلَمْ أَشْعُرْ أَنْ أَدْرَكَنِي، فَإِذَا هُوَ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ، وَإِذَا طَلْحَةُ بَيْنَ يَدَيْهِ صَرِيعًا، قَالَ:" دُونَكُمْ أَخُوكُمْ فَقَدْ أَوْجَبَ"، فَتَرَكْنَاهُ وَأَقْبَلْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِذَا قَدْ أَصَابَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي وَجْهِهِ سَهْمَانِ، فَأَرَدْتُ أَنْ أَنْزِعَهُمَا فَمَا زَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ يَسْأَلُنِي وَيَطْلُبُ إِلَيَّ حَتَّى تَرَكْتُهُ يَنْزِعُ أَحَدَ السَّهْمَيْنِ، وَأَزَّمَ عَلَيْهِ بِأَسْنَانِهِ فَقَلَعَهُ، وَابْتَدَرَتْ إِحْدَى ثَنِيَّتَيْهِ ثُمَّ لَمْ يَزَلْ يُسَكِّنِّي وَيَطْلُبُ إِلَيَّ أَنْ أَدَعَهُ يَنْزِعُ الْآخَرَ، فَوَضَعَ ثَنِيَّتَهُ عَلَى السَّهْمِ وَأَزَّمَ عَلَيْهِ كَرَاهِيَةَ أَنْ يُؤْذِيَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِنْ تَحَوَّلَ فَنَزَعَهُ، وَابْتَدَرَتْ ثَنِيَّتُهُ أَوْ إِحْدَى ثَنِيَّتَيْهِ، قَالَ: فَكَانَ أَبُو عُبَيْدَةَ أَهْتَمَ الثَّنَايَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: مجھے میرے والد نے یہ بات بیان کی ہے: ”جب لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ادھر ادھر ہو گئے، تو میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف واپس آنے والا سب سے پہلا فرد تھا، میں نے ایک شخص کو دیکھا، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے لڑائی کر رہا تھا، میں نے سوچا، اللہ کرے یہ طلحہ ہو، جب میں نے دیکھا تو ایک انسان میرے پیچھے بھی تھا، وہ پرندے کی مانند تھا، مجھے اندازہ نہیں ہوا اور وہ مجھ تک پہنچ گیا، تو وہ ابوعبیدہ بن جراح تھے، طلحہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے زخمی ہو چکے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اپنے بھائی کو سنبھالو! کیونکہ اس نے (جنت) واجب کر لی ہے، ہم نے انہیں چھوڑا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر دو تیر لگے تھے، میں نے انہیں الگ کرنے کا ارادہ کیا، تو ابوعبیدہ نے مجھ سے یہی کہا: اور یہی مطالبہ کیا (کہ میں انہیں یہ موقع دوں) یہاں تک کہ میں نے انہیں موقع دیا کہ وہ دو میں سے ایک تیر نکال دیں، انہوں نے اپنے دانتوں کے ذریعے اسے پکڑا اور اسے نکالا، جس کے نتیجے میں ان کے سامنے کے دو دانتوں میں سے ایک ٹوٹ گیا، پھر انہوں نے مجھ سے یہی درخواست کی اور یہی مطالبہ کیا کہ میں انہیں دوسرا تیر بھی نکالنے کا موقع دوں، پھر انہوں نے اپنے سامنے کے دانت تیر پر رکھے اور انہیں دبایا، اس بات کو ناگوار سمجھتے ہوئے کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اذیت پہنچائیں اور پھر اسے بھی نکال لیا، تو ان کے سامنے کے دونوں دانت (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) دو میں سے ایک دانت گر گیا، راوی کہتے ہیں: تو سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کے سامنے کے دانت نہیں تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن یحییٰ بن طلحہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10076]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن یحییٰ بن طلحہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10076]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1791)، أخرجه مسند البزار برقم: 63، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5208، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6980، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 48»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 10076 in Urdu