الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. بَابُ مَقْتَلِ حَمْزَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی شہادت کا بیان
حدیث نمبر: 10103
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ رَأَى مَقْتَلَ حَمْزَةَ؟" فَقَالَ رَجُلٌ: أَعَزَّكَ اللَّهُ، أَنَا رَأَيْتُ مَقْتَلَهُ، فَانْطَلَقَ فَوَقَفَ عَلَى حَمْزَةَ فَرَآهُ قَدْ شُقَّ بَطْنُهُ، وَقَدْ مُثِّلَ بِهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ مُثِّلَ بِهِ، فَكَرِهَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَنْظُرَ إِلَيْهِ وَوَقَفَ بَيْنَ ظَهْرَانَيِ الْقَتْلَى، وَقَالَ:" أَنَا شَهِيدٌ عَلَى هَؤُلَاءِ لُفُّوهُمْ بِدِمَائِهِمْ، فَإِنَّهُ لَيْسَ مَجْرُوحٌ يُجْرَحُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ إِلَّا جَاءَ جُرْحُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُدْمِي لَوْنُهُ لَوْنُ الدَّمِ، وَرِيحُهُ رِيحُ الْمِسْكِ، قَدِّمُوا أَكْثَرَهُمْ قُرْآنًا، وَاجْعَلُوهُ فِي اللَّحْدِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کس نے حمزہ کی شہادت کی جگہ دیکھی ہے؟ ایک صاحب نے عرض کی: اللہ تعالیٰ آپ کو عزت عطا کرے! میں نے ان کی شہادت کی جگہ دیکھی ہے، وہ صاحب گئے، اور سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی (میت) کے پاس آ کر ٹھہر گئے، انہوں نے دیکھا کہ ان کا پیٹ چیر دیا گیا تھا، اور ان کے جسم کی بے حرمتی کی گئی تھی، تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ان کی بے حرمتی کی گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کی طرف دیکھنے کو ناپسند کیا، آپ مقتولین کے درمیان کھڑے ہوئے، اور آپ نے ارشاد فرمایا: میں ان لوگوں کا گواہ ہوں، تم انہیں ان کے خون میں (یعنی خون آلود کپڑوں میں) لپیٹ دو! کیونکہ جس بھی زخمی کو، اللہ کی راہ میں جو زخم لگتا ہے، وہ شخص جب قیامت کے دن آئے گا، تو اس کے زخم سے خون بہہ رہا ہو گا، جس کا رنگ خون کے رنگ جیسا ہو گا، اور اس کی خوشبو، مشک کی خوشبو جیسی ہو گی اور جس شخص کو زیادہ قرآن آتا ہو اسے (قبلہ کی سمت میں) آگے رکھنا اور اسے لحد میں رکھو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10103]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10103]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (82/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 10103 in Urdu