🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
40. بَابُ غَزْوَةِ بِئْرِ مَعُونَةَ
غزوہ بئر معونہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10127
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا بَعَثَ حَرَامًا أَخَا أُمِّ سُلَيْمٍ فِي سَبْعِينَ رَجُلًا، قُتِلُوا يَوْمَ بِئْرِ مَعُونَةَ، وَكَانَ رَئِيسَ الْمُشْرِكِينَ يَوْمَئِذٍ عَامِرُ بْنُ الطُّفَيْلِ، وَكَانَ هُوَ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: اخْتَرْ مِنِّي ثَلَاثَ خِصَالٍ: يَكُونُ لَكَ أَهْلُ السَّهْلِ، وَيَكُونُ لِي أَهْلُ الْوَبَرِ، أَوْ أَكُونُ خَلِيفَةً مِنْ بَعْدِكَ، أَوْ أَغْزُوكَ بِغَطَفَانَ أَلْفِ أَشْقَرَ وَأَلْفِ شَقْرَاءَ.
قَالَ: فَطَعَنَ فِي بَيْتِ امْرَأَةٍ مِنْ بَنِي فُلَانٍ قَالَ: غُدَّةٌ كَغُدَّةِ الْبَعِيرِ، فِي بَيْتِ امْرَأَةٍ مِنْ بَنِي فُلَانٍ، ائْتُونِي بِفَرَسِي، فَأُتِيَ بِهِ فَرَكِبَهُ فَمَاتَ وَهُوَ عَلَى ظَهْرِهِ، فَانْطَلَقَ حَرَامٌ أَخُو أُمِّ سُلَيْمٍ وَرَجُلَانِ مَعَهُ: رَجُلٌ مِنْ بَنِي أُمَيَّةَ، وَرَجُلٌ أَعْرَجُ، فَقَالَ لَهُمْ: كُونُوا قَرِيبًا مِنِّي حَتَّى آتِيَهُمْ، فَإِنْ أَمَّنُونِي وَإِلَّا كُنْتُ قَرِيبًا مِنْكُمْ، فَإِنْ قَتَلُونِي أَعْلَمْتُمْ أَصْحَابَكُمْ، قَالَ: فَأَتَاهُمْ حَرَامٌ، فَقَالَ: أَتُؤَمِّنُونِي أُبَلِّغْكُمْ رِسَالَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَيْكُمْ؟ قَالُوا: نَعَمْ، فَجَعَلَ يُحَدِّثُهُمْ، وَأَوْمَئُوا إِلَى رَجُلٍ لَهُمْ مِنْ خَلْفِهِمْ فَطَعَنَهُ، حَتَّى أَنْفَذَهُ بِالرُّمْحِ، قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، فُزْتُ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ، قَالَ: فَقَتَلُوهُمْ كُلَّهُمْ غَيْرَ الْأَعْرَجِ، كَانَ فِي رَأْسِ جَبَلٍ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کے ماموں سیدنا حرام رضی اللہ عنہ کو، جو سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کے بھائی ہیں، انہیں ستر افراد کے ہمراہ بھیجا، جو بعد میں ”بئر معونہ“ کے پاس شہید کر دیے گئے تھے، اُن دنوں مشرکین کا سردار عامر بن طفیل تھا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور بولا: میرے لئے تین میں سے کوئی ایک چیز طے کر دیں، شہری علاقے کے لوگ آپ کے ساتھ ہوں گے دیہاتوں کے لوگ میرے پاس رہیں گے، یا پھر یہ ہے کہ میں آپ کے بعد خلیفہ بن جاؤں گا، ورنہ پھر میں غطفان قبیلے کے دو ہزار جانوروں (سمیت لوگوں) کے ہمراہ آپ کے ساتھ جنگ کروں گا۔ راوی کہتے ہیں: بنو فلاں سے تعلق رکھنے والی عورت کے گھر میں اسے بیماری لاحق ہوئی، اس نے کہا: یہ تو اونٹ کے غدہ کی طرح کا غدہ ہے، جو فلاں قبیلے سے تعلق رکھنے والی عورت کے گھر میں ہے، تم میرا گھوڑا میرے پاس لے کے آؤ! وہ اُس کے پاس لایا گیا، وہ اس پر سوار ہوا، پھر وہ اس کی پشت پر موجود رہتے ہوئے مر گیا۔ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کے بھائی سیدنا حرام رضی اللہ عنہ گئے، اُن کے ساتھ دو آدمی تھے، ایک کا تعلق بنوامیہ سے تھا، اور ایک شخص لنگڑا تھا۔ انہوں نے ان لوگوں سے کہا: تم میرے قریب رہنا، جب تک کہ میں تمہارے پاس نہیں آ جاتا، اگر تو مجھے ان لوگوں نے امان دے دی تو ٹھیک ہے، ورنہ تم لوگ میرے قریب ہو گے، اگر وہ لوگ مجھے قتل کر دیتے ہیں، تو تم اپنے ساتھیوں کو اس بارے میں اطلاع دے دینا، پھر سیدنا حرام رضی اللہ عنہ ان لوگوں کے پاس گئے، اور فرمایا: کیا تم مجھے اس بارے میں امان دیتے ہو کہ میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے، تمہاری طرف پیغام کی تم تک تبلیغ کروں؟ انہوں نے کہا: ٹھیک ہے! پھر وہ ان کے ساتھ بات چیت کرنے لگے، انہوں نے اپنے میں سے ایک شخص کو اشارہ کیا، وہ اُن کے پیچھے سے آیا، اُس نے انہیں نیزہ مارا، یہاں تک کہ وہ نیزہ اُن کے اندر سرایت کر گیا، تو انہوں نے فرمایا: اللہ اکبر! رب کعبہ کی قسم! میں کامیاب ہو گیا۔ راوی کہتے ہیں: پھر اُن لوگوں نے ان سب کو قتل کر دیا، صرف لنگڑے شخص کو قتل نہیں کیا، کیونکہ وہ پہاڑ کی چوٹی پر موجود تھا اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10127]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند 210/3، أخرجه مسند أحمد برقم: 12783، وأخرجه فتح الباري برقم: 3864»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 10127 in Urdu