🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
40. بَابُ غَزْوَةِ بِئْرِ مَعُونَةَ
غزوہ بئر معونہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10129
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: جَاءَ مُلَاعِبُ الْأَسِنَّةِ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِهَدِيَّةٍ فَعَرَضَ عَلَيْهِ الْإِسْلَامَ، فَأَبَى أَنْ يُسْلِمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَإِنِّي لَا أَقْبَلُ هَدِيَّةَ مُشْرِكٍ".
قَالَ: فَابْعَثْ إِلَى أَهْلِ نَجْدٍ مَنْ شِئْتَ فَأَنَا لَهُمْ جَارٌ، فَبَعَثَ إِلَيْهِمْ بِقَوْمٍ فِيهِمُ: الْمُنْذِرُ بْنُ عَمْرٍو وَهُوَ الَّذِي يُقَالُ لَهُ: الْمُعْتَقُ لِيَمُوتَ أَوْ أُعْتِقَ عِنْدَ الْمَوْتِ، فَاسْتَجَاشَ عَلَيْهِمْ عَامِرُ بْنُ الطُّفَيْلِ بَنِي عَامِرٍ فَأَبَوْا أَنْ يُطِيعُوهُ، وَأَبَوْا أَنْ يَخْفِرُوا مُلَاعِبَ الْأَسِنَّةِ.
فَاسْتَجَاشَ عَلَيْهِمْ بَنِي سُلَيْمٍ، فَأَطَاعُوهُ، فَأَتْبَعَهُمْ بِقَرِيبٍ مِنْ مِائَةِ رَجُلٍ رَامٍ، فَأَدْرَكُوهُمْ بِبِئْرِ مَعُونَةَ فَقَتَلُوهُمْ إِلَّا عَمْرَو بْنَ أُمَيَّةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”ملاعب الاسنہ“ تحفہ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اسلام کی پیشکش کی، تو اس نے اسلام قبول کرنے سے انکار کر دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں کسی مشرک کا تحفہ قبول نہیں کرتا ہوں، اس نے کہا: پھر آپ اہل نجد کی طرف جسے چاہیں بھیج دیں، میں ان لوگوں کو پناہ دیتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ لوگوں کو ان کی طرف بھیجا، جن میں سے ایک سیدنا منذر بن عمرو رضی اللہ عنہ تھے، یہ وہ صاحب ہیں، جنہیں ”معتق لیموت“ کہا: جاتا ہے یا ”اعتق عندالموت“ کہا: جاتا ہے، تو عامر بن طفیل نے ان حضرات کے خلاف بنو عامر کو اکٹھا کرنا چاہا، ان لوگوں نے اس کی اطاعت کرنے سے انکار کر دیا اور اس بات سے انکار کر دیا کہ وہ ”ملاعب الاسنہ“ کی دی ہوئی پناہ کی خلاف ورزی کریں، عامر نے ان لوگوں (یعنی صحابہ کرام) کے خلاف بنو سلیم کو اکٹھا ہونے کے لئے کہا:، تو انہوں نے اس کی بات مان لی، وہ تقریباً ایک سو تیر انداز مل کر اس کے پیچھے آ گئے، وہ ان حضرات تک ”بئر معونہ“ کے پاس پہنچ گئے، اور انہیں قتل کر دیا، صرف سیدنا عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ بچ گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10129]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (71/19)، أخرجه شرح السنة برقم: 1612»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔


Majma al-Zawa'id Hadith 10129 in Urdu