الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
42. بَابُ غَزْوَةِ الْخَنْدَقِ وَقُرَيْظَةَ
غزوہ خندق اور غزوہ بنو قریظہ کا بیان
حدیث نمبر: 10140
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: احْتَفَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْخَنْدَقَ وَأَصْحَابُهُ قَدْ شَدُّوا الْحِجَارَةَ عَلَى بُطُونِهِمْ مِنَ الْجُوعِ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" هَلْ دُلِلْتُمْ عَلَى أَحَدٍ يُطْعِمُنَا أَكَلَةً؟"، قَالَ رَجُلٌ: نَعَمْ، قَالَ:" أَمَّا لَا فَتَقَدَّمْ، فَدُلَّنَا عَلَيْهِ"، فَانْطَلَقُوا إِلَى رَجُلٍ فَإِذَا هُوَ فِي الْخَنْدَقِ يُعَالِجُ نَصِيبَهُ مِنْهُ، فَأَرْسَلَتِ امْرَأَتُهُ أَنْ جِئْ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ أَتَانَا، فَجَاءَ الرَّجُلُ يَسْعَى فَقَالَ: بِأَبِي وَأُمِّي وَلَهُ مَعْزَةٌ وَمَعَهَا جَدْيُهَا، فَوَثَبَ إِلَيْهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْجَدْيُ مِنْ وَرَائِنَا" فَذَبَحَ الْجَدْيَ، وَعَمَدَتِ امْرَأَتُهُ إِلَى طَحِينَةٍ لَهَا فَعَجَنَتْهَا وَخَبَزَتْ وَأَدْرَكَتِ الْقِدْرَ وَثَرَدَتْ قَصْعَتَهَا، فَقَرَّبَتْهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابِهِ، فَوَضَعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِصْبَعَهُ فِيهَا، فَقَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ، اللَّهُمَّ بَارِكْ فِيهَا، اللَّهُمَّ بَارِكْ فِيهَا، اطَّعِمُوا"، فَأَكَلُوا مِنْهَا حَتَّى صَدَرُوا، وَلَمْ يَأْكُلُوا مِنْهَا إِلَّا ثُلُثَهَا وَبَقِيَ ثُلُثَاهَا، فَسَرَحَ أُولَئِكَ الْعَشَرَةُ الَّذِينَ كَانُوا مَعَهُ: أَنِ اذْهَبُوا وَسَرِّحُوا إِلَيْنَا نُغَدِّيكُمْ، فَذَهَبُوا وَجَاءَ أُولَئِكَ الْعَشْرَةُ مَكَانَهُ فَأَكَلُوا مِنْهَا حَتَّى شَبِعُوا، ثُمَّ قَامَ وَدَعَا لِرَبَّةِ الْبَيْتِ وَشَمَتَ عَلَيْهَا وَعَلَى أَهْلِهَا، ثُمَّ مَشَوْا إِلَى الْخَنْدَقِ، فَقَالَ:" اذْهَبُوا بِنَا إِلَى سَلْمَانَ"، وَإِذَا صَخْرَةٌ بَيْنَ يَدَيْهِ قَدْ ضَعُفَ عَنْهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَصْحَابِهِ" دَعُونِي فَأَكُونَ أَوَّلَ مَنْ ضَرَبَهَا"، فَقَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ" فَضَرَبَهَا فَوَقَعَتْ فِلْقَةُ ثُلُثِهَا، فَقَالَ:" اللَّهُ أَكْبَرُ، قُصُورُ الرُّومِ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ"، ثُمَّ ضَرَبَ أُخْرَى فَوَقَعَتْ فِلْقَةٌ، فَقَالَ:" اللَّهُ أَكْبَرُ قُصُورُ فَارِسَ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ"، فَقَالَ عِنْدَهَا الْمُنَافِقُونَ: نَحْنُ بِخَنْدَقٍ عَلَى أَنْفُسِنَا ] وَهُوَ يَعِدُنَا قُصُورَ فَارِسَ وَالرُّومِ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، وَنُعَيْمٍ الْعَنْبَرِيِّ، وَهُمَا ثِقَتَانِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب خندق کھود رہے تھے، اُن حضرات نے بھوک کی شدت کی وجہ سے اپنے پیٹوں پر پتھر باندھے ہوئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ملاحظہ فرمائی، تو آپ نے فرمایا: کیا تمہاری رہنمائی کسی ایسے شخص کی طرف کی جا سکتی ہے؟ جو ہمیں کھانا کھلا دے؟ ایک صاحب نے کہا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے، تم آگے آؤ اور اس کے بارے میں ہماری رہنمائی کر دو، پھر وہ لوگ اس شخص کے پاس گئے، وہ خندق میں موجود تھا، اور اپنے حصے کا کام کر رہا تھا، اس کی بیوی نے اسے پیغام بھیجا کہ تم آ جاؤ! اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لے آئے ہیں، پھر وہ شخص دوڑتا ہوا آیا اور بولا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، اس کے پاس ایک بکری تھی جس کے ساتھ اس کا بچہ تھا، وہ لپک کر اس کی طرف گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بکری کا بچہ ہمارے پیچھے ہے، تو اس نے بکری کے بچے کو ذبح کر دیا، پھر اس کی بیوی آٹا گوندھنے لگی اس نے گوندھ لیا اور روٹی پکا لی، اسی دوران ہنڈیا تیار ہو گئی، تو اس نے ثرید تیار کیا اُسے پیالے میں رکھا اور اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اور آپ کے اصحاب کے سامنے پیش کر دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیاں اس میں ڈالیں اور فرمایا: اللہ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، اے اللہ! اس میں برکت رکھ دے، اے اللہ! اس میں برکت رکھ دے! (پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے فرمایا:) تم لوگ کھاؤ! ان لوگوں نے اس میں سے کھایا اور جب وہ لوگ اُٹھ کر واپس گئے تو وہ اس کا صرف ایک تہائی حصہ کھا سکے تھے، اس کا دو تہائی حصہ باقی تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن دس افراد کو جو آپ کے ساتھ تھے انہیں رخصت کیا اور فرمایا: تم لوگ جاؤ، اور اپنے جتنی تعداد کے افراد ہماری طرف بھجوا دو! وہ لوگ گئے، اور ان کی جگہ دوسرے دس افراد آ گئے انہوں نے بھی کھانا کھایا، یہاں تک کہ وہ سیر ہو گئے، اور اُٹھ گئے، انہوں نے گھر کے مالک کے لئے دعا کی، اُسے اور اس کی بیوی کو دعائیں دیں، پھر وہ لوگ خندق کی طرف چلے گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہمارے ساتھ سلمان کی طرف چلو! وہاں آپ کے سامنے ایک چٹان موجود تھی، جسے وہ توڑ نہیں پائے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: مجھے موقع دو! تاکہ میں اس پر ضرب لگاؤں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر ضرب لگائی، تو اس کا ایک تہائی حصہ ٹوٹ گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ اکبر! رب کعبہ کی قسم! روم کے محلات، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اور ضرب لگائی، تو اس کا ایک اور حصہ ٹوٹ گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ اکبر! رب کعبہ کی قسم! فارس کے محلات، اُس وقت منافقین نے کہا: ہم خندق خود کھود رہے ہیں، اور یہ ہمارے ساتھ فارس اور روم کے محلات کا وعدہ کر رہے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبداللہ بن أحمد بن حنبل اور نعیم عنبری کا معاملہ مختلف ہے اور یہ دونوں ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10140]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبداللہ بن أحمد بن حنبل اور نعیم عنبری کا معاملہ مختلف ہے اور یہ دونوں ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10140]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12052)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12052»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 10140 in Urdu