🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
42. بَابُ غَزْوَةِ الْخَنْدَقِ وَقُرَيْظَةَ
غزوہ خندق اور غزوہ بنو قریظہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10153
وَعَنْ سَعْدٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي وَقَّاصٍ - قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ الْخَنْدَقِ وَرَجُلٌ يَتَتَرَّسُ، جَعَلَ يَقُولُ بِالتُّرْسِ هَكَذَا، فَوَضَعَهُ فَوْقَ أَنْفِهِ، ثُمَّ يَقُولُ هَكَذَا، يُسْفِلُهُ بَعْدُ، قَالَ: فَأَهْوَيْتُ إِلَى كِنَانَتِي فَأَخْرَجْتُ مِنْهَا سَهْمًا مُدْمًى، فَوَضَعْتُهُ فِي كَبِدِ الْقَوْسِ، فَلَمَّا قَالَ هَكَذَا - يُسْفِلُ التُّرْسَ - رَمَيْتُ فَمَا نَسِيتُ وَقْعَ الْقَدَحِ عَلَى كَذَا وَكَذَا مِنَ التُّرْسِ قَالَ: وَسَقَطَ فَقَالَ بِرِجْلِهِ هَكَذَا، فَضَحِكَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَحْسَبُهُ قَالَ: حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ - قَالَ: قُلْتُ: لِمَ فَعَلَ؟ قَالَ: لِفِعْلِ الرَّجُلِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: كَانَ رَجُلٌ مَعَهُ تُرْسَانِ، وَكَانَ سَعْدٌ رَامِيًا، فَكَانَ يَقُولُ كَذَا وَكَذَا بِالتُّرْسَيْنِ يُغَطِّي جَبْهَتَهُ، فَنَزَعَ لَهُ سَعْدٌ بِسَهْمٍ، فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَهُ رَمَاهُ، فَلَمْ يُخْطِ هَذِهِ مِنْهُ - يَعْنِي: جَبْهَتَهُ -.
وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْأَسْوَدِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ خندق کے موقع پر، ایک شخص اپنی ڈھال کے ذریعے بچ رہا تھا، اور اپنی ڈھال کے ذریعے اس طرح کر رہا تھا، وہ اسے اپنی ناک پر رکھتا تھا، پھر اس طرح کرتا تھا، اُس سے ذرا نیچے کر لیتا تھا، میں نے اپنے ترکش کی طرف ہاتھ بڑھایا، اُس میں سے ایک تیر نکالا، جس پر خون لگا ہوا تھا، میں نے وہ کمان میں لگایا، جب اس نے، اس طرح کیا اور ڈھال کو ذرا نیچے کیا، تو میں نے تیر چلا دیا، میں ڈھال کے فلاں، فلاں حصے پر تیر لگنے (کی آواز) کو نہیں بھولا، راوی کہتے ہیں: تو وہ شخص نیچے گر گیا اور اس کا پاؤں اس طرح ہو گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیے۔ راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے انہوں نے یہ کہا: یہاں تک کہ آپ کے اطراف کے دانت بھی نظر آنے لگے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: آپ نے ایسا کیوں کیا تھا؟ انہوں نے جواب دیا: اس شخص کے طرز عمل کی وجہ سے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اس شخص کے پاس دو ڈھالیں تھیں اور سیدنا سعد رضی اللہ عنہ تیر انداز تھے، وہ دونوں ڈھالوں کے ذریعے اس، اس طرح کرتا تھا، اپنی پیشانی کو چھپاتا تھا، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے تیر نکالا، جب اس نے اپنا سر اٹھایا، تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے اسے تیر مار دیا، تو وہ اس کی پیشانی سے خطا نہیں ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔ باقی روایت حسب سابق ہے، ان دونوں روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن محمد بن اسود کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10153]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1808) اخرجه احمد فى المسند (1620)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1623»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 10153 in Urdu