الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
47. بَابُ الْحُدَيْبِيَةِ وَعُمْرَةِ الْقَضَاءِ
غزوہ حدیبیہ اور عمرہ قضاء کا بیان
حدیث نمبر: 10181
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ مَالِكٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ شَهِدَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الشَّجَرَةِ، وَيَوْمَ الْهَدْيِ مَعْكُوفًا قَبْلَ أَنْ يَبْلُغَ مَحِلَّهُ، وَأَنَّ رَجُلًا مِنَ الْمُشْرِكِينَ قَالَ: يَا مُحَمَّدُ، مَا يَحْمِلُكَ عَلَى أَنْ تُدْخِلَ هَؤُلَاءِ عَلَيْنَا، وَنَحْنُ كَارِهُونَ؟ قَالَ:" هَؤُلَاءِ خَيْرٌ مِنْكَ وَمِنْ أَجْدَادِكَ، يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَقَدْ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِدْرِيسَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِدْرِيسَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
یزید بن مالک نے، اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: وہ درخت والے دن (یعنی صلح حدیبیہ کے موقع پر) اور ہدی والے دن، جب وہ اپنے مقام تک پہنچنے سے پہلے روک دی گئی تھیں، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ موجود تھے، مشرکین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کہا: اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ کو کس چیز نے اس بات کی ترغیب دی کہ آپ ان لوگوں کو ہم پر لے آئیں، جبکہ ہم اسے ناپسند کرتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ لوگ تم سے اور تمہارے باپ دادا سے زیادہ بہتر ہیں، یہ اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ادریس ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10181]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ادریس ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10181]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (275/19)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 10181 in Urdu