الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
48. بَابُ غَزْوَةِ خَيْبَرَ
غزوہ خیبر کا بیان
حدیث نمبر: 10206
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ عَلِيٍّ حِينَ بَعَثَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِرَايَتِهِ، فَلَمَّا دَنَا مِنَ الْحِصْنِ خَرَجَ إِلَيْهِ أَهْلُهُ فَقَاتَلَهُمْ، فَضَرَبَهُ رَجُلٌ مَنْ يَهُودَ فَطَرَحَ تُرْسَهُ مِنْ يَدِهِ، فَتَنَاوَلَ عَلِيٌّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - بَابًا كَانَ عِنْدَ الْحِصْنِ، فَتَتَرَّسَ بِهِ عَنْ نَفْسِهِ، فَلَمْ يَزَلْ فِي يَدِهِ وَهُوَ يُقَاتِلُ حَتَّى فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ ثُمَّ أَلْقَاهُ مِنْ يَدِهِ حِينَ فَرَغَ، فَلَقَدْ رَأَيْتُنِي فِي نَفَرٍ مَعِي سَبْعَةٌ أَنَا ثَامِنُهُمْ نَجْهَدُ عَلَى أَنْ نَقْلِبَ ذَلِكَ الْبَابَ فَمَا نَقْلِبُهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ نکلے جب نبی اکرم نے انہیں جھنڈے کے ہمراہ روانہ کیا تھا جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ قلعہ کے قریب پہنچے تو قلعہ کے لوگ نکل کر ان کی طرف آئے سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کے ساتھ جنگ کی یہود سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ان پر ضرب لگائی، تو ان کے ہاتھ سے ڈھال چھوٹ گئی سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دروازے کے پاس موجود دروازے کو پکڑا اور اسے اپنی ذات کے لئے ڈھال بنا لیا وہ دروازہ مسلسل ان کے ہاتھ میں رہا اور وہ جنگ کرتے رہے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں فتح نصیب کر دی پھر انہوں نے اس دروازے کو اپنے ہاتھ سے رکھ دیا جب وہ لڑائی سے فارغ ہو گئے تھے بعد میں میں نے سات افراد کے ساتھ مل کر جن میں آٹھواں میں تھا ہم نے پوری کوشش کی کہ ہم اس دروازے کو ہلا سکیں تو ہم اسے ہلا نہیں سکے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10206]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10206]
تخریج الحدیث: «أخرجه احمد فى المسند (8/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23346»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 10206 in Urdu