الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
48. بَابُ غَزْوَةِ خَيْبَرَ
غزوہ خیبر کا بیان
حدیث نمبر: 10213
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: مَا شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَغْنَمًا قَطُّ إِلَّا قَسَمَ لِي، إِلَّا خَيْبَرَ، فَإِنَّهَا كَانَتْ لِأَهْلِ الْحُدَيْبِيَةِ خَاصَّةً.
وَكَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ وَأَبُو مُوسَى جَاءَا بَيْنَ الْحُدَيْبِيَةِ وَخَيْبَرَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَكَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ وَأَبُو مُوسَى جَاءَا بَيْنَ الْحُدَيْبِيَةِ وَخَيْبَرَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے جب بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مال غنیمت والی کسی جنگ میں حصہ لیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے مجھے حصہ دیا البتہ خیبر کا معاملہ مختلف ہے کیونکہ اس کا مال غنیمت ان لوگوں کے ساتھ مخصوص تھا جو غزوہ حدیبیہ میں شامل ہوئے تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ حدیبیہ اور خیبر کے درمیانی عرصے میں آئے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے، اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10213]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (535/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10529، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2474»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 10213 in Urdu