الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
51. بَابُ غَزْوَةِ حُنَيْنٍ
غزوہ حنین کا بیان
حدیث نمبر: 10289
وَعَنْ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ حَبِيبٍ الْعَوْذِيِّ [ عَنْ أَبِيهِ ] قَالَ: غَزَوْنَا مَعَ سِنَانِ بْنِ سَلَمَةَ - يَعْنِي ابْنَ الْمُحَبَّقِ - فَقَالَ: وُلِدْتُ يَوْمَ حُنَيْنٍ فَبُشِّرَ بِي أَبِي، فَقَالُوا: وُلِدَ لَكَ غُلَامٌ، فَقَالَ: سَهْمٌ أَرْمِي بِهِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَحَبُّ إِلَيَ مِمَّا بَشَّرْتُمُونِي بِهِ، وَسَمَّانِي سِنَانًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَحَبِيبٌ لَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ ابْنِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَحَبِيبٌ لَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ ابْنِهِ.
عبدالصمد بن حبیب عوذی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں ہم نے سیدنا سنان بن سلمہ بن محبق رضی اللہ عنہ کے ہمراہ ایک جنگ میں حصہ لیا تو انہوں نے بتایا: میں غزوہ حنین کے دن پیدا ہوا تھا میرے بارے میں جب میرے والد کو خوشخبری سنائی گئی اور لوگوں نے کہا: کہ آپ کے ہاں بیٹا ہوا ہے، تو انہوں نے فرمایا: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ایک سنان (یعنی تیر) پھینکوں یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہو گا جس کی تم نے مجھے خوشخبری سنائی ہے پھر انہوں نے میرا نام سنان رکھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے حبیب نامی راوی سے ان کے صاحبزادے کے علاوہ اور کسی نے روایت نقل نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10289]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے حبیب نامی راوی سے ان کے صاحبزادے کے علاوہ اور کسی نے روایت نقل نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10289]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 10289 in Urdu