الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
52. بَابُ مَا جَاءَ فِي غَنَائِمِ هَوَازِنَ وَسَبْيِهِمْ
ہوازن کے مال غنیمت اور ان کے قیدیوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 10299
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُقَسِّمُ غَنَائِمَ حُنَيْنٍ وَجِبْرِيلُ إِلَى جَنْبِهِ، فَجَاءَ مَلَكٌ فَقَالَ: إِنَّ رَبَّكَ يَأْمُرُكَ بِكَذَا وَكَذَا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِجِبْرِيلَ:" تَعْرِفُهُ؟"، فَقَالَ: هُوَ مَلَكٌ وَمَا كُلُّ مَلَائِكَةِ رَبِّكَ أَعْرِفُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَزَادَ: فَخَشِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَكُونَ شَيْطَانًا.
وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ الْأَشْقَرُ وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ، وَرُمِيَ بِالْكَذِبِ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ. وَأَحَادِيثُ كَثِيرَةٌ فِي مَنَاقِبِ الْأَنْصَارِ فِي غَنَائِمِ حُنَيْنٍ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ حنین کا مال غنیمت تقسیم کر رہے تھے، تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام آپ کے پہلو میں موجود تھے ایک فرشتہ آیا اس نے کہا: آپ کے پروردگار نے آپ کو اس اس بات کا حکم دیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا جبرائیل علیہ السلام سے دریافت کیا: کیا تم اسے پہنچانتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: یہ فرشتہ ہی ہے آپ کے پروردگار کے تمام فرشتوں سے میں واقف نہیں ہوں۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں وہ شیطان نہ ہو۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی حسین بن حسن اشقر ہے، اور وہ منکر الحدیث ہے، اس پر جھوٹا ہونے کا الزام ہے ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ غزوہ حنین کے مال غنیمت کے بارے میں انصار کے مناقب سے متعلق باب میں بہت سی احادیث آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10299]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1838)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 10299 in Urdu