🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
55. بَابُ غَزْوَةِ تَبُوكَ
غزوہ تبوک کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10315
وَفِي رِوَايَةٍ:" مَا فَعَلَ النَّفَرُ الْقِصَارُ السُّودُ الْجِعَادُ؟". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أُولَئِكَ خُلَفَاءُ فِينَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَقَالَ:" سِرْ" بَدَلَ:" سَلْ". وَقَالَ:" مَا فَعَلَ النَّفَرُ السُّوَادُ الْجِعَادُ الْقِصَارُ الَّذِينَ لَهُمْ نَعَمٌ بِشَبَكَةِ شَرْخٍ؟". قَالَ: فَتَذَكَّرْتُهُمْ فِي بَنِي غِفَارٍ فَلَمْ أَذْكُرْهُمْ حَتَّى ذَكَرْتُ أَنَّهُمْ رَهْطٌ مِنْ أَسْلَمَ وَقَدْ تَخَلَّفُوا.
فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مَنَعَ أَحَدَ أُولَئِكَ حِينَ تَخَلَّفَ أَنْ يَحْمِلَ عَلَى إِبِلِهِ امْرَأً نَشِيطًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، إِنَّ أَعَزَّ أَهْلِي عَلَيَّ أَنْ يَتَخَلَّفَ عَنِّي الْمُهَاجِرُونَ مِنْ قُرَيْشٍ، وَالْأَنْصَارُ وَأَسْلَمُ وَغِفَارٌ.
فِي إِسْنَادِهِمَا ابْنُ أَخِي أَبِي رُهْمٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ان لوگوں کا کیا بنا جن کے قد چھوٹے ہیں رنگ سیاہ ہیں، اور بال بکھرے ہوئے ہیں؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ لوگ ہمارے حلیف ہیں۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ لفظ ”تم کچھ مانگ لو“ کی جگہ یہ لفظ نقل کیا ہے ”تم چلتے رہو“ پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ان لوگوں کا کیا بنا جن کے رنگ سیاہ ہیں بال بکھرے ہوئے ہیں قد چھوٹے ہیں، جن کے ”شبکہ شرخ“ میں جانور ہیں، راوی کہتے ہیں: میں نے بنو غفار میں ایسے لوگوں کو سوچنے کی کوشش کی لیکن وہ مجھے یاد نہیں آئے، یہاں تک کہ مجھے یہ خیال آ گیا کہ یہ اسلم قبیلے سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں جو پیچھے رہ چکے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان میں سے کسی ایک کے لئے کیا رکاوٹ تھی کہ جب وہ پیچھے رہ گیا تھا تو وہ اپنا اونٹ کسی ایسے شخص کو سواری کے لئے دے دیتا جو اللہ کی راہ میں جنگ میں حصہ لینے کے لئے تازہ دم ہو میرے اہلخانہ میں سے میرے نزدیک سب سے زیادہ گراں یہ بات ہے کہ مہاجرین جن کا تعلق قریش سے ہے وہ یا انصار یا اسلم یا غفار سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص مجھ سے پیچھے رہ جائے۔ ان دونوں روایات کی سند میں ایک راوی سیدنا ابورہم رضی اللہ عنہ کا بھتیجا ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10315]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (183/19) اخرجه احمد فى المسند (19096)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 10315 in Urdu