الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
71. بَابٌ فِي يَوْمِ ذِي قَارٍ
یوم ذی قار کا بیان
حدیث نمبر: 10362
وَعَنْ بَشِيرِ بْنِ يَزِيدَ الضُّبَعِيِّ - وَكَانَ قَدْ أَدْرَكَ الْجَاهِلِيَّةَ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ ذِي قَارٍ:" هَذَا أَوَّلُ يَوْمٍ انْتَصَفَتْ فِيهِ الْعَرَبُ مِنَ الْعَجَمِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الشَّاذَكُونِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الشَّاذَكُونِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا بشیر بن یزید ضبعی رضی اللہ عنہ جنہیں زمانہ جاہلیت بھی نصیب ہوا ہے وہ بیان کرتے ہیں: جنگ ذی قار کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ وہ پہلا دن ہے، جس میں عربوں نے عجمیوں سے بدلہ لیا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد شاذ کونی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10362]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد شاذ کونی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10362]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1238)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1238»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 10362 in Urdu