🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
72. بَابٌ فِي قِتَالِ فَارِسَ وَالرُّومِ وَعَدَاوَتِهِمْ
ایرانیوں اور رومیوں سے جنگ کرنا اور ان سے عداوت رکھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10368
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ خَثْعَمٍ قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ فَوَقَفَ ذَاتَ لَيْلَةٍ وَاجْتَمَعَ إِلَيْهِ أَصْحَابُهُ، فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَعْطَانِي اللَّيْلَةَ الْكَنْزَيْنِ: كَنْزَ فَارِسَ وَالرُّومِ، وَأَمَدَّنِي بِالْمُلُوكِ مُلُوكِ حِمْيَرَ الْأَحْمَرَيْنِ، وَلَا مَلِكَ إِلَّا اللَّهُ، يَأْتُونَ يَأْخُذُونَ مِنْ مَالِ اللَّهِ، وَيُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ" قَالَهَا ثَلَاثًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ أَبُو هَمَّامٍ الشَّعْبَانِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
خثعم قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب بیان کرتے ہیں: غزوۂ تبوک کے موقع پر ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے ایک رات آپ ٹھہر گئے آپ کے اصحاب آپ کے گرد اکٹھے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آن رات اللہ تعالیٰ نے مجھے دو خزانے عطا کیے ہیں اہل فارس کا خزانہ اور اہل روم کا خزانہ اور اس نے دو بادشاہوں کے ذریعے میری مدد کی ہے حمیر کے دو سرخ بادشاہوں کے ذریعے اور بادشاہی صرف اللہ تعالیٰ کی ہے وہ لوگ آئیں گے، اور اللہ کے مال میں سے لیں گے، اور اللہ کی راہ میں جنگ کریں گے یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوہمام شعبانی ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10368]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (272/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21830»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 10368 in Urdu