🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
78. بَابُ قِتَالِ أَهْلِ الرِّدَّةِ
مرتدین کے ساتھ جنگ کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10390
وَعَنْ عُرْوَةَ قَالَ:
وَبَعَثَ أَبُو بَكْرٍ الْعَلَاءَ بْنَ الْحَضْرَمِيِّ فِي جَيْشٍ مِنَ الْبَحْرَيْنِ قِبَلَ أَهْلِ الْبَحْرَيْنِ، وَكَانُوا قَدْ مَنَعُوا الْجِزْيَةَ الَّتِي سَلَّمُوا لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذِ افْتَتَحَهَا الْعَلَاءُ بْنُ الْحَضْرَمِيِّ، وَصَالَحَهُمْ عَلَى الْجِزْيَةِ، وَبَعَثَ أَبُو بَكْرٍ إِلَيْهِمْ حِينَ مَنَعُوا حَقَّ اللَّهِ فِي أَمْوَالِهِمْ، فَسَارَ إِلَيْهِمْ وَبَيْنَهُ وَبَيْنَهُمُ الْبَحْرُ حَتَّى مَشَوْا فِيهِ بِأَرْجُلِهِمْ، فَقَطَعُوا كَذَلِكَ بِمَكَانٍ كَانَتْ تَجْرِي فِيهِ السُّفُنُ قَبْلَ ذَلِكَ، وَهِيَ تَجْرِي فِيهِ الْيَوْمَ، وَقَاتَلَهُمْ وَأَظْهَرَهُ اللَّهُ عَلَيْهِمْ، فَسَلَّمُوا وَامْتَنَعُوا مِنْ حَقِّ اللَّهِ - تَعَالَى - مِنْ أَمْوَالِهِمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
عروہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے سیدنا علاء بن حضرمی رضی اللہ عنہ کو مسلمانوں کے ایک لشکر میں اہل بحرین کی طرف بھیجا جنہوں نے جزیہ ادا کرنے سے انکار کر دیا تھا جو جزیہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ادا کیا کرتے تھے جب سیدنا علاء بن حضرمی رضی اللہ عنہ نے ان کے علاقے کو فتح کیا تھا، اور انہوں نے ان لوگوں کے ساتھ جزیہ پر ہی صلح کی تھی جب ان لوگوں نے اپنے اموال کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے حق کو ادا کرنے سے انکار کر دیا، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کی طرف سیدنا علاء بن حضرمی رضی اللہ عنہ کو بھیجا وہ ان کی طرف روانہ ہوئے سیدنا علاء رضی اللہ عنہ اور ان لوگوں کے درمیان سمندر موجود تھا یہاں تک کہ وہ لوگ پیدل چلتے ہوئے سمندر میں سے گزر گئے، انہوں نے اسی طرح اس مقام کو پار کیا جہاں اس سے پہلے کشتیاں چلتی تھیں اور آج بھی وہاں کشتیاں چلتی ہیں سیدنا علاء بن حضرمی رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کے ساتھ جنگ کی اللہ تعالیٰ نے انہیں ان لوگوں پر غلبہ عطا کر دیا، اور ان لوگوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ وہ اپنے اموال میں سے اللہ تعالیٰ کے حق کو، پہلے کی طرح ادا کریں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے۔ اس کی سند نقل کردہ حدیث حسن ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10390]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (96/18)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 10390 in Urdu