🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ السَّتْرِ عَلَى الْمُسْلِمِينَ
مسلمان کی پردہ پوشی کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10476
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" لَا يَرَى مُؤْمِنٌ مِنْ أَخِيهِ عَوْرَةً، فَيَسْتُرُهَا عَلَيْهِ إِلَّا أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ".
وَفِي رِوَايَةٍ:" إِلَّا أَدْخَلَهُ اللَّهُ بِهَا الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ بِنَحْوِهِ، وَإِسْنَادُهُمَا ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو مومن اپنے بھائی کی قابل پردہ کوئی چیز دیکھ کر اس کی پردہ پوشی کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو جنت میں داخل کرے گا“۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اللہ تعالیٰ اسے اس وجہ سے جنت میں داخل کر دے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور معجم صغیر میں اس کی مانند نقل کی ہے، اور ان دونوں کی سند ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10476]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1118) اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1503)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1503»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔


Majma al-Zawa'id Hadith 10476 in Urdu