🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. بَابٌ مِنْهُ فِي بَيَانِ فَرَائِضِ الْإِسْلَامِ وَسِهَامِهِ .
اسلام کے فرائض اور اس کے حصوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 105
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ثَلَاثٌ أَحْلِفُ عَلَيْهِنَّ: لَا يَجْعَلُ اللَّهُ مَنْ لَهُ سَهْمٌ فِي الْإِسْلَامِ كَمَنْ لَا سَهْمَ لَهُ - وَأَسْهُمُ الْإِسْلَامِ ثَلَاثَةٌ: الصَّلَاةُ وَالصَّوْمُ وَالزَّكَاةُ - وَلَا يَتَوَلَّى اللَّهَ عَبْدٌ فِي الدُّنْيَا فَيُوَلِّيهِ غَيْرَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَلَا يُحِبُّ الرَّجُلُ قَوْمًا إِلَّا جَعَلَهُ اللَّهُ مَعَهُمْ، وَالرَّابِعَةُ: لَوْ حَلَفْتُ عَلَيْهَا لَرَجَوْتُ أَنْ لَا آثَمَ: لَا يَسْتُرُ اللَّهُ عَبْدًا فِي الدُّنْيَا إِلَّا سَتَرَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى أَيْضًا.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”تین چیزوں پر میں حلف اُٹھا سکتا ہوں، جس شخص کا اسلام میں کوئی حصہ ہو، اللہ تعالی نے اُسے اس شخص کی مانند نہیں کیا ہے جس کا (اسلام میں) کوئی حصہ نہ ہو، اور اسلام کے تین حصے ہیں، نماز، روزہ اور زکوۃ (دوسری بات یہ ہے:) اللہ تعالیٰ دنیا میں جس بندے کو دوست رکھتا ہے، تو قیامت کے دن اُسے کسی اور کے سپرد نہیں کرے گا، اور (تیسری بات یہ ہے:) آدمی جب کسی قوم سے محبت رکھتا ہو گا، تو اللہ تعالیٰ اُسے ان لوگوں کے ساتھ کر دے گا، اور اگر ایک چوتھی بات پر میں حلف اٹھاؤں، تو مجھے امید ہے کہ میں گناہ گار نہیں ہوؤں گا، (اور وہ یہ ہے: کہ) اللہ تعالی دنیا میں جس بندے کی پردہ پوشی کرتا ہے، تو قیامت کے دن بھی اُس کی پردہ پوشی کرے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، یہ روایت امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 105]
تخریج الحدیث: «أورده المؤلف فى كشف الاستار 145/6، 160 اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 4548، اورده المؤلف فى زوائد المسند 46، أخرجه مسند أحمد برقم: 24597، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 764/1»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Majma al-Zawa'id Hadith 105 in Urdu