🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
18. بَابُ الِاسْتِنْجَاءِ بِالْمَاءِ .
پانی کے ذریعے استنجاء کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1054
عَنْ عُوَيْمِ بْنِ سَاعِدَةَ أَنَّهُ حَدَّثَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَاهُمْ فِي مَسْجِدِ قُبَاءَ فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - قَدْ أَحْسَنَ عَلَيْكُمُ الثَّنَاءَ فِي الطَّهُورِ فِي قِصَّةِ مَسْجِدِكُمْ، فَمَا هَذَا الطَّهُورُ الَّذِي تَطَهَّرُونَ بِهِ؟" قَالُوا: وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَا نَعْلَمُ شَيْئًا إِلَّا أَنَّهُ كَانَ لَنَا جِيرَانٌ مِنَ الْيَهُودِ، فَكَانُوا يَغْسِلُونَ أَدْبَارَهُمْ مِنَ الْغَائِطِ، فَغَسَلْنَا كَمَا غَسَلُوا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَفِيهِ شُرَحْبِيلُ بْنُ سَعْدٍ، ضَعَّفَهُ مَالِكٌ وَابْنُ مَعِينٍ وَأَبُو زُرْعَةَ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا عویم بن ساعدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کے پاس مسجد قبا میں تشریف لائے اور ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے تمہاری مسجد کا ذکر کرتے ہوئے، طہارت کے حوالے سے تم لوگوں کی تعریف فرمائی ہے، تو طہارت کا وہ طریقہ کیا ہے جس کو تم اختیار کرتے ہو؟ اُن لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ کی قسم! ہمیں کسی مخصوص چیز کا علم نہیں ہے، البتہ یہ ہے کہ ہمارے کچھ یہودی پڑوسی ہیں، وہ پاخانہ کرنے کے بعد اپنی شرم گاہوں کو (پانی کے ذریعے) دھوتے ہیں، تو جس طرح وہ دھوتے ہیں، اسی طرح ہم بھی دھو لیتے ہیں۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے اپنی تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شرحبیل بن سعد ہے، جسے امام مالک، یحییٰ بن معین اور ابوزرعہ نے ضعیف قرار دیا ہے، جبکہ ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1054]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 1054 in Urdu