الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
22. بَابُ زِنَا الْجَوَارِحِ
اعضاء کا زنا
حدیث نمبر: 10547
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ: إِنْ أُوتِيتُمْ هَذَا فَخُذُوهُ وَإِنْ لَمْ تُؤْتَوْهُ فَاحْذَرُوا، فَذَكَرَ ابْنَيْ صُورِيَا حِينَ أَتَاهُمُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَهُمَا:" بِالَّذِي أَنْزَلَ التَّوْرَاةَ عَلَى مُوسَى، وَالَّذِي فَلَقَ الْبَحْرَ، وَالَّذِي أَنْزَلَ عَلَيْكُمُ الْمَنَّ وَالسَّلْوَى، أَنْتُمْ أَعْلَمُ؟".
قَالَا: قَدْ نَحَلَنَا قَوْمُنَا ذَلِكَ، قَالَ: فَقَالَ أَحَدُهُمَا: يُنَاشِدُنَا بِمِثْلِ هَذِهِ، قَالَ:" تَجِدُونَ النَّظَرَ زَنْيَةً، وَالِاعْتِنَاقَ زَنْيَةً، وَالْقُبَلَ زَنْيَةً...." فَذَكَرَهُ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَهُوَ مُرْسَلٌ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

امام شعبی بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اگر تمہیں یہ (مطلوبہ یا پسندیدہ، حکم یا فیصلہ) دیدیا جائے، تو تم قبول کر لینا اور اگر تمہیں (تمہارا مطلوبہ حکم یا فیصلہ) نہیں دیا جاتا، تو تم (اس کو قبول کرنے سے) پرہیز کرنا“۔ انہوں نے صوریا کے دو بیٹوں کا ذکر کیا کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے، اور آپ نے ان دونوں سے فرمایا: اس ذات کی قسم! جس نے تورات کو سیدنا موسیٰ علیہ السلام پر نازل کیا اور جس نے سمندر کو چیر دیا، اور اس ذات کی قسم! جس نے تم لوگوں پر من و سلوی نازل کیا تم لوگ زیادہ بہتر جانتے ہو۔ ان دونوں نے کہا: ہماری قوم نے یہ بات ہماری طرف منسوب کی ہے، پھر ان دونوں میں سے ایک نے کہا: یہ ہمیں اس طرح کا واسطہ دے رہے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم لوگوں نے یہ بات پائی ہے کہ دیکھنا بھی زنا ہے، اور گلے لگانا بھی زنا ہے، اور بوسہ لینا بھی زنا ہے۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور
یہ روایت مرسل ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10547]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور
یہ روایت مرسل ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10547]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1558) اخرجه أبو يعلى فى المسند (2136)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3521»
الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
Majma al-Zawa'id Hadith 10547 in Urdu