الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. بَابٌ فِي أَوْلَادِ الزِّنَا
زنا کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچوں کا بیان
حدیث نمبر: 10549
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هُوَ شَرُّ الثَّلَاثَةِ إِذَا عَمِلَ بِعَمَلِ أَبَوَيْهِ". يَعْنِي وَلَدَ الزِّنَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْ أَسْوَدَ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ رِفَاعَةَ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ تینوں میں سب سے برا ہے جبکہ وہ اپنے ماں باپ کا سا عمل کرے“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد زنا کے نتیجے میں پیدا ہونے والا بچہ تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے اسود بن عامر کے حوالے سے ابراہیم بن اسحاق سے، ابراہیم بن عبید بن رفاعہ سے نقل کی ہے۔ ابراہیم بن اسحاق نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10549]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (109/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24263»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 10549 in Urdu