🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. بَابٌ فِي مَنْ كَفَرَ بَعْدَ إِسْلَامِهِ - نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ - وَهَلْ يُسْتَتَابُ ؟ وَكَمْ يُسْتَتَابُ ؟
اس شخص کا بیان، جو اسلام قبول کرنے کے بعد کافر ہو جائے (ہم اس بات سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں) کیا اس سے توبہ کروائی جائے گی اور اس سے کتنی مرتبہ توبہ کروائی جائے گی؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10576
وَعَنْ أَبِي مُوسَى، وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَهُمَا إِلَى الْيَمَنِ، وَأَمَرَهُمَا أَنْ يُعَلِّمَا النَّاسَ الْقُرْآنَ. قَالَ: فَجَاءَ مُعَاذٌ إِلَى أَبِي مُوسَى يَزُورُهُ فَإِذَا عِنْدَهُ رَجُلٌ مُوَثَّقٌ بِالْحَدِيدِ، فَقَالَ: يَا أَخِي، أَوَبُعِثْنَا نُعَذِّبُ النَّاسَ، إِنَّمَا بُعِثْنَا نُعَلِّمُهُمْ دِينَهُمْ، وَنَأْمُرُهُمْ بِمَا يَنْفَعُهُمْ، فَقَالَ: إِنَّهُ أَسْلَمَ ثُمَّ كَفَرَ.
فَقَالَ: وَالَّذِي بَعَثَ مُحَمَّدًا بِالْحَقِّ لَا أَبْرَحُ حَتَّى أَحْرِقَهُ بِالنَّارِ، فَقَالَ أَبُو مُوسَى: إِنَّ لَنَا عِنْدَهُ بَقِيَّةً، فَقَالَ: وَاللَّهِ لَا أَبْرَحُ أَبَدًا، قَالَ: فَأُتِيَ بِحَطَبٍ فَأَلْهَبَ فِيهِ النَّارَ وَكَتَّفَهُ وَطَرَحَهُ.
قُلْتُ: لَهُمَا فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا الْحَدِيثِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ اور سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں حضرات کو یمن بھیجا اور ان دونوں کو یہ حکم دیا کہ وہ لوگوں کو قرآن کی تعلیم دیں راوی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سیدنا ابوموسی رضی اللہ عنہ سے ملنے کے لئے آئے، تو ان کے پاس ایک شخص کو لوہے کی زنجیر میں بندھا ہوا پایا۔ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے میرے بھائی! کیا ہمیں اس لئے بھیجا گیا ہے کہ ہم لوگوں کو عذاب دیں ہمیں تو اس لئے بھیجا گیا ہے، تاکہ ہم لوگوں کو دین کی تعلیم دیں، اور انہیں اس چیز کے بارے میں حکم دیں جو چیز انہیں فائدہ دیتی ہے، تو سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے بتایا: یہ شخص پہلے مسلمان ہوا تھا، اور پھر کافر ہو گیا ہے تو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا: اس ذات کی قسم! جس نے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے۔ میں اس وقت تک نہیں ہلوں گا، جب تک میں اسے آگ میں نہیں جلا دیتا۔ سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے کہا: ہمارا اس کے پاس بقیہ ہے؟ تو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم میں نہیں جاؤں گا راوی بیان کرتے ہیں: تو پھر لکڑیاں لائی گئیں، اور ان میں آگ لگائی گئی۔ انہوں نے اس کا کندھا پکڑا اور اسے آگ میں ڈال دیا۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان دونوں کے حوالے سے ”صحیح“ میں ایک حدیث مذکور ہے، جو اس حدیث کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10576]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (43/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 10576 in Urdu