الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. بَابُ هَلْ تُكَفِّرُ الْحُدُودُ الذُّنُوبَ أَمْ لَا
کیا حدود گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہیں یا نہیں بنتی ہیں
حدیث نمبر: 10598
وَعَنْ خُزَيْمَةَ بْنِ مُعَمَّرٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: رُجِمَتِ امْرَأَةٌ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ النَّاسُ: حَبِطَ عَمَلُهَا. فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" هُوَ كَفَّارَةُ ذُنُوبِهَا، وَتُحْشَرُ عَلَى مَا سِوَى ذَلِكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا خزیمہ بن معمر انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک عورت کو سنگسار کر دیا گیا لوگوں نے کہا: اس عورت کا عمل ضائع ہو گیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب اس بات کی اطلاع ملی تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”یہ اس کے گناہوں کا کفارہ بن گیا ہے اور اس عورت کا حشر اس کے علاوہ ہو گا (یعنی حشر کے دن اس کے ساتھ یہ گناہ نہیں ہو گا)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحییٰ بن عبدالحمید حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10598]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحییٰ بن عبدالحمید حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10598]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (3794)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3794، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 7525، 7526»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 10598 in Urdu