الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. بَابُ مَا جَاءَ فِي السَّرِقَةِ وَمَا لَا قَطْعَ فِيهِ
چوری کے بارے میں جو کچھ منقول ہے، اور کن صورتوں میں (ہاتھ) نہیں کاٹا جائے گا؟
حدیث نمبر: 10658
وَفِي رِوَايَةٍ: أَتَى رَجُلٌ ابْنَ مَسْعُودٍ بِابْنِ أَخٍ لَهُ، فَقَالَ: هَذَا ابْنُ أَخِي، وَقَدْ سَرَقَ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: لَقَدْ عَلِمْتُ أَوَّلَ حَدٍّ كَانَ فِي الْإِسْلَامِ: امْرَأَةٌ سَرَقَتْ، فَقُطِعَتْ يَدُهَا،... فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارِ الْمَرْأَةِ، وَأَبُو مَاجِدٍ الْحَنَفِيُّ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارِ الْمَرْأَةِ، وَأَبُو مَاجِدٍ الْحَنَفِيُّ ضَعِيفٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ایک شخص سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس اپنے بھتیجے کو لے کر آیا اور بولا: یہ میرا بھتیجا ہے، اور اس نے چوری کی ہے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں یہ بات جانتا ہوں کہ اسلام میں جو پہلی حد جاری ہوئی تھی وہ ایک عورت پر جاری ہوئی تھی جس نے چوری کی تھی اور اس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت نقل کی ہے۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں، اور امام ابویعلیٰ نے صرف عورت والی روایت نقل کی ہے ابوماجد حنفی نامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10658]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (3711)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 10658 in Urdu