🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
48. بَابُ حَدِّ الْقَذْفِ وَمَا فِيهِ مِنَ الْوَعِيدِ
زنا کا جھوٹا الزام لگانے کی حد اور اس بارے میں وعید کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10687
وَعَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيَّ قَالَ: شَهِدَ أَبُو بَكْرَةَ، وَنَافِعٌ، وَشِبْلُ بْنُ مَعْبَدٍ عَلَى الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ; أَنَّهُمْ نَظَرُوا إِلَيْهِ كَمَا نَظَرُوا إِلَى الْمِرْوَدِ فِي الْمُكْحُلَةِ، فَجَاءَ زِيَادٌ، فَقَالَ عُمَرُ: جَاءَ رَجُلٌ لَا يَشْهَدُ إِلَّا بِحَقٍّ، فَقَالَ: رَأَيْتُ مَنْظَرًا قَبِيحًا وَابْتِهَارًا. قَالَ: فَجَلَدَهُمْ عُمَرُ الْحَدَّ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوعثمان نہدی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سیدنا نافع رضی اللہ عنہ سیدنا شبل بن معبد رضی اللہ عنہ نے سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے خلاف یہ گواہی دی کہ انہوں نے سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا اور یوں دیکھا کہ جس طرح کو سلائی سرمہ دانی میں ڈالی جاتی ہے پھر زیاد آئے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ایک ایسا شخص آیا ہے جو صرف حق کے مطابق گواہی دے گا، تو اس نے کہا: میں نے ایک ایسا منظر دیکھا جو قبیح اور قابل مذمت تھا۔ راوی کہتے ہیں: تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کو حد کے طور پر کوڑے لگوائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10687]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7227)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 10687 in Urdu