🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
50. بَابُ مَا جَاءَ فِي السَّاحِرِ
جادوگر کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10689
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ جَارِيَةً لِحَفْصَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَحَرَتْهَا فَاعْتَرَفَتْ بِهِ عَلَى نَفْسِهَا، فَأَمَرَتْ حَفْصَةُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ يَزِيدَ فَقَتَلَهَا، فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عَلَيْهَا عُثْمَانُ، فَأَتَاهُ عَبْدُ اللَّهِ، فَقَالَ: إِنَّهَا سَحَرَتْهَا وَاعْتَرَفَتْ بِهِ، فَكَأَنَّ عُثْمَانَ أَنْكَرَ عَلَيْهَا مَا فَعَلَتْ دُونَ السُّلْطَانِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ عَنِ الْمَدَنِيِّينَ وَهِيَ ضَعِيفَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کی کنیز نے ان پر جادو کر دیا پھر اس نے اپنے بارے میں اس چیز کا اعتراف بھی کر لیا تو سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے عبدالرحمن بن یزید کو حکم دیا تو انہوں نے اس کنیز کو قتل کر دیا سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ اس حوالے سے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا پر اعتراض کیا تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے اور انہوں نے بتایا کہ اس کنیز نے ان پر جادو کیا تھا اور اس کا اعتراف بھی کر لیا تھا (راوی بیان کرتے ہیں:) یوں لگتا ہے کہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے اس حوالے سے اعتراض کیا تھا کہ انہوں نے حاکم وقت کے بغیر خود ایسا کیا تھا (یعنی اسے سزا دے دی تھی)۔
یہ روایت امام طبرانی نے اسماعیل بن عیاش کی اہل مدینہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور
یہ روایت ضعیف ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10689]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (187/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 10689 in Urdu