الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. بَابٌ فِي مَنْ أَمِنَهُ أَحَدٌ عَلَى دَمِهِ فَقَتَلَهُ
جو شخص کسی کو اس کی جان کے حوالے سے اسے امان دینے کے بعد پھر اسے قتل کر دے
حدیث نمبر: 10711
عَنْ رِفَاعَةَ الْقِتْبَانِيِّ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى الْمُخْتَارِ فَأَلْقَى إِلَيَّ وِسَادَةً، وَقَالَ: لَوْلَا أَخِي جِبْرِيلُ قَامَ عَنْ هَذِهِ لَأَلْقَيْتُهَا لَكَ. قَالَ: فَأَرَدْتُ أَنْ أَضْرِبَ عُنُقَهُ، فَذَكَرْتُ حَدِيثًا حَدَّثَنِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحَمِقِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيُّمَا مُؤْمِنٍ أَمَّنَ مُؤْمِنًا عَلَى دَمِهِ فَقَتَلَهُ، أَنَا مِنَ الْقَاتِلِ بَرِيءٌ". قُلْتُ: رَوَى لَهُ ابْنُ مَاجَهْ: مَنْ أَمَّنَ رَجُلًا عَلَى دَمِهِ فَقَتَلَهُ ; فَإِنَّهُ يَحْمِلُ لِوَاءَ غَدْرٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رفاعہ قتبانی بیان کرتے ہیں: میں مختار کے پاس آیا اس نے میرے لئے تکیہ رکھا اور بولا: اگر میرا بھائی جبریل اس کے پاس سے اٹھ کے ابھی نہ گیا ہوتا تو اسے میں تمہارے لئے رکھ دیتا رفاعہ کہتے ہیں: میں نے یہ ارادہ کیا کہ اس کی گردن اڑا دوں پھر مجھے ایک حدیث یاد آ گئی، جو سیدنا عمرو بن حمق رضی اللہ عنہ نے مجھے بیان کی تھی وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو مومن کسی دوسرے مومن کو اس کی جان کے حوالے سے امان دے اور پھر اسے قتل کر دے، تو میں ایسے قاتل سے لاتعلق ہوؤں گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے ان صحابی کے حوالے سے
یہ روایت نقل کی ہے: ”جو شخص کسی شخص کو اس کی جان کے حوالے سے امان دیدے اور پھر اسے قتل کر دے، تو وہ قیامت کے دن عہد شکنی کا جھنڈا اٹھائے ہوئے ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10711]
یہ روایت نقل کی ہے: ”جو شخص کسی شخص کو اس کی جان کے حوالے سے امان دیدے اور پھر اسے قتل کر دے، تو وہ قیامت کے دن عہد شکنی کا جھنڈا اٹھائے ہوئے ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10711]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (223/5)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2688، وأخرجه مسند أحمد برقم: 21439، 21441، وأخرجه مسند البزار برقم: 2308، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8105، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8423، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 9101»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 10711 in Urdu