الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقَوَدِ وَالْقِصَاصِ ، وَمَنْ لَا قَوَدَ عَلَيْهِ
بدلے اور قصاص کے بارے میں کیا منقول ہے؟ اور کس شخص پر بدلہ دینا لازم نہیں ہو گا؟
حدیث نمبر: 10727
عَنْ مِرْدَاسِ بْنِ عُرْوَةَ قَالَ: رَمَى رَجُلٌ أَخًا لَهُ فَقَتَلَهُ فَفَرَّ، فَوَجَدْنَاهُ عِنْدَ أَبِي بَكْرٍ فَانْطَلَقْنَا بِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَأَقَادَنَا مِنْهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ السُّحَيْمِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
مرداس بن عروہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے اپنے بھائی کو تیر مار کر اسے قتل کر دیا پھر وہ بھاگ کھڑا ہوا ہم نے اسے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس پایا ہم اسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس سے بدلہ دلوایا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن جابر سحیمی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10727]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن جابر سحیمی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10727]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (299/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 10727 in Urdu