الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقَوَدِ وَالْقِصَاصِ ، وَمَنْ لَا قَوَدَ عَلَيْهِ
بدلے اور قصاص کے بارے میں کیا منقول ہے؟ اور کس شخص پر بدلہ دینا لازم نہیں ہو گا؟
حدیث نمبر: 10732
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جُبَيْرٍ الْخُزَاعِيِّ قَالَ: طَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا فِي بَطْنِهِ إِمَّا بِقَضِيبٍ وَإِمَّا بِسِوَاكٍ، فَقَالَ: أَوْجَعْتَنِي فَأَقِدْنِي، فَأَعْطَاهُ الْعُودَ الَّذِي كَانَ مَعَهُ، فَقَالَ:" اسْتَقِدْ". فَقَبَّلَ بَطْنَهُ، ثُمَّ قَالَ: بَلْ أَعْفُو لَعَلَّكَ أَنْ تَشْفَعَ لِي بِهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن جبیر خزاعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کے پیٹ میں کوئی چیز چبھوئی جو چھڑی تھی یا شاید مسواک تھی اس نے کہا: آپ نے مجھے تکلیف پہنچائی ہے آپ مجھے بدلہ دیئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ چھڑی اسے دی جو آپ کے پاس تھی اور آپ نے فرمایا: تم بدلہ لے لو اس شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیٹ پر بوسہ دیا اور پھر عرض کی: میں درگزر کرتا ہوں تاکہ آپ اس کی وجہ سے قیامت کے دن میری شفاعت کریں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10732]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10732]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 10732 in Urdu