الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
24. بَابٌ فِي مَنْ لَهُ عَيْنٌ وَاحِدَةٌ ، فَفَقَأَ إِحْدَى عَيْنَيْ غَيْرِهِ .
جس شخص کی ایک آنکھ ہو اور وہ کسی دوسرے کی کوئی ایک آنکھ پھوڑ دے
حدیث نمبر: 10761
عَنْ عِصْمَةَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ فُقِئَتْ عَيْنُهُ، فَقَالَ:" مَنْ ضَرَبَكَ؟"، فَقَالَ: أَعْوَرُ بَنِي فُلَانٍ، فَبَعَثَ إِلَيْهِ فَجَاءَ، فَقَالَ:" أَنْتَ فَقَأْتَ عَيْنَ هَذَا؟". قَالَ: نَعَمْ، فَقَضَى عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالدِّيَةِ، وَقَالَ:" لَا نَفْقَأُ عَيْنَهُ فَنَدَعُهُ غَيْرَ بَصِيرٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عصمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا جس کی آنکھ پھوڑ دی گئی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا تمہیں کس نے مارا ہے اس نے بتایا: بنوفلاں کے کانے شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو بلوایا وہ شخص آیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم نے اس کی آنکھ پھوڑی ہے اس نے جواب دیا: جی ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے خلاف دیت کی ادائیگی کا فیصلہ دیا آپ نے فرمایا: ہم اس کی آنکھ نہیں پھوڑیں گے کہ اسے یوں کر دیں کہ یہ دیکھ ہی نہ سکے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10761]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10761]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (182/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 10761 in Urdu