الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَفْوِ عَنِ الْجَانِي وَالْقَاتِلِ .
جنایت کرنے والے یا قاتل کو، معاف کر دینے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 10795
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ثَلَاثٌ مَنْ جَاءَ بِهِنَّ مَعَ إِيمَانٍ دَخَلَ مِنْ أَيِّ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ شَاءَ، وَزُوِّجَ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ كَمْ شَاءَ: مَنْ أَدَّى دَيْنًا خَفِيًّا، وَعَفَا عَنْ قَاتِلِهِ، وَقَرَأَ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ مَكْتُوبَةٍ عَشْرَ مَرَّاتٍ: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ".
فَقَالَ: أَبُو بَكْرٍ: أَوْ إِحْدَاهُنَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" أَوْ إِحْدَاهُنَّ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ نَبْهَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
فَقَالَ: أَبُو بَكْرٍ: أَوْ إِحْدَاهُنَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" أَوْ إِحْدَاهُنَّ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ نَبْهَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین کام ایسے ہیں کہ جو شخص ایمان کے ہمراہ انہیں کر لے گا وہ جنت کے جس بھی دروازے میں سے چاہے گا جنت میں داخل ہو جائے گا اور جتنی حورعین کے ساتھ چاہے گا اتنی کے ساتھ اس کی شادی کروا دی جائے گی جو شخص خفیہ (یا پوشیده) قرض کو ادا کر دے جو شخص اپنے قاتل کو معاف کر دے اور جو شخص ہر فرض نماز کے بعد دس مرتبہ سورت اخلاص پڑھے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر کوئی ان میں سے ایک کام کرے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر کوئی ان میں سے کوئی ایک کام کرے (تو بھی یہی اجر و ثواب حاصل ہو گا)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن نبہان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10795]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن نبہان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10795]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3385»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 10795 in Urdu