الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. بَابُ إِذَا عَفَا بَعْضُ الْأَوْلِيَاءِ .
جب اولیاء میں سے کوئی ایک معاف کر دے
حدیث نمبر: 10802
عَنْ قَتَادَةَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رُفِعَ إِلَيْهِ رَجُلٌ قَتَلَ رَجُلًا، فَجَاءَ أَوْلِيَاءُ الْمَقْتُولِ، وَقَدْ عَفَا أَحَدُهُمْ، فَقَالَ عُمَرُ لِابْنِ مَسْعُودٍ: مَا تَقُولُ؟ وَهُوَ إِلَى جَنْبِهِ، فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: أَرَى أَنَّهُ قَدْ أُحْرِزَ مِنَ الْقَتْلِ، قَالَ: فَضَرَبَ عَلَى كَتِفِهِ، وَقَالَ: كَنِيفٌ مُلِئَ عِلْمًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنْ قَتَادَةَ لَمْ يُدْرِكْ عُمَرَ وَلَا ابْنَ مَسْعُودٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنْ قَتَادَةَ لَمْ يُدْرِكْ عُمَرَ وَلَا ابْنَ مَسْعُودٍ.
قتادہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے سامنے ایک شخص کا مقدمہ پیش کیا گیا جس نے ایک شخص کو قتل کیا تھا مقتول کے ورثاء آئے ان میں سے ایک نے معاف کر دیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم اس بارے میں کیا کہتے ہو؟ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ اس وقت سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پہلو میں موجود تھے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں یہ سمجھتا ہوں کہ اب (قاتل کو) قتل نہیں کیا جا سکتا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان کے کندھے پر ہاتھ مارا اور بولے: یہ علم سے بھرا ہوا برتن ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ قتادہ نامی نے نہ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا زمانہ پایا ہے، اور نہ ہی سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10802]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9734)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
Majma al-Zawa'id Hadith 10802 in Urdu