الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. بَابُ سُورَةِ الْبَقَرَةِ .
سورت بقرہ کا بیان
حدیث نمبر: 10822
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" آيَتَيْنِ أُوتِيتُهُمَا مِنْ كَنْزٍ مِنْ بَيْتٍ مِنْ تَحْتِ الْعَرْشِ، وَلَمْ يُؤْتَهُمَا نَبِيٌّ قَبَلِي" - يَعْنِي الْآيَتَيْنِ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ -.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دو آیات ہیں جو مجھے عرش کے نیچے موجود ایک گھر کے خزانے سے عطا کی گئی ہیں، اور یہ دونوں مجھ سے پہلے کسی (اور) نبی کو عطا نہیں کی گئی ہیں“۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد سورت بقرہ کی آخری دو آیات تھیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10822]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (151/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
Majma al-Zawa'id Hadith 10822 in Urdu