🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. قَوْلُهُ تَعَالَى : مَا نَنْسَخْ مِنْ آيَةٍ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”ہم جو بھی آیت منسوخ کرتے ہیں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10838
عَنْ عُمَرَ قَالَ: قَرَأَ رَجُلَانِ مِنَ الْأَنْصَارِ سُورَةً أَقْرَأَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَا يَقْرَآنِ بِهَا، فَقَامَا يَقْرَآنِ ذَاتَ لَيْلَةٍ يُصَلِّيَانِ فَلَمْ يَقْدِرَا مِنْهَا عَلَى حَرْفٍ، فَأَصْبَحَا غَادِيَيْنِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَا ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّهَا مِمَّا نُسِخَ - أَوْ نُسِّيَ - فَالْهُوا عَنْهَا".
فَكَانَ الزُّهْرِيُّ يَقْرَؤُهَا: مَا نَنْسَخْ مِنْ آيَةٍ أَوْ نُنْسِهَا. بِضَمِّ النُّونِ خَفِيفَةً. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والے دو افراد نے ایک سورت پڑھنی شروع کی جس سورت کی تعلیم ان دونوں افراد کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دی تھی وہ دونوں اس کی تلاوت کرتے تھے ایک رات وہ دونوں اس کی تلاوت کرنا چاہ رہے تھے اور نفل ادا کر رہے تھے، لیکن وہ اس سورت میں سے کسی حصے کی تلاوت پر قادر نہیں ہو سکے اگلے دن صبح وہ دونوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کے سامنے یہ صورت حال ذکر کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ حصہ ان میں سے ہے، جسے منسوخ کر دیا گیا یا جسے بھلا دیا گیا تو تم اس کا خیال چھوڑ دو“۔
زہری اس آیت کو یوں پڑھتے تھے: ”ہم جو بھی آیت منسوخ کرتے ہیں یا اسے بھلا دیتے ہیں“۔ یعنی وہ اس میں نون کو پیش اور تخفیف کے ساتھ پڑھتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن ارقم ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10838]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13141)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا


Majma al-Zawa'id Hadith 10838 in Urdu