الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
18. قَوْلُهُ تَعَالَى : شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”رمضان کا وہ مہینہ جس میں قرآن نازل کیا گیا“
حدیث نمبر: 10845
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ قَوْلِهِ: شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ وَقَوْلِهِ: إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةٍ مُبَارَكَةٍ فَقَالَ: إِنَّهُ قَدْ أُنْزِلَ فِي رَمَضَانَ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ فِي لَيْلَةٍ مُبَارَكَةٍ جُمْلَةً وَاحِدَةً، ثُمَّ أُنْزِلَ عَلَى مَوَاقِعِ النُّجُومِ رَسْلًا فِي الشُّهُورِ وَالْأَيَّامِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَعْدُ بْنُ طَرِيفٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَعْدُ بْنُ طَرِيفٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے ان سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں دریافت کیا گیا (ارشاد باری تعالیٰ ہے: ”رمضان کا وہ مہینہ جس میں قرآن نازل کیا گیا“۔ جبکہ ایک اور مقام پر ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”بے شک ہم نے اسے برکت والی رات میں نازل کیا ہے“۔ تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: یہ رمضان میں شب قدر میں نازل کیا گیا جو برکت والی رات ہے اس میں ایک ہی مرتبہ نازل ہوا اور پھر یہ آسمان سے وقفے وقفے سے مختلف مہینوں اور دنوں میں نازل ہوا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی اس کی سند میں ایک راوی سعد بن طریف ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10845]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی اس کی سند میں ایک راوی سعد بن طریف ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10845]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12095)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
Majma al-Zawa'id Hadith 10845 in Urdu