الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. بَابُ الْوُضُوءِ بِفَضْلِ الْهِرِّ .
بلی کے جوٹھے (پانی) سے وضو کرنا
حدیث نمبر: 1085
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمُرُّ بِهِ الْهِرُّ فَيُصْغِي لَهُ الْإِنَاءَ فَيَشْرَبُ مِنْهُ، فَيَتَوَضَّأُ بِفَضْلِهِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا" إِصْغَاءَ الْإِنَاءِ لَهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا" إِصْغَاءَ الْإِنَاءِ لَهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے کوئی بلی گزرتی، تو آپ برتن اُس کی طرف کر دیتے تھے، وہ اس میں سے پی لیتی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بچے ہوئے پانی سے وضو کر لیتے تھے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ ذکر نہیں کیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم برتن اُس کی طرف کر دیتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1085]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 1085 in Urdu