الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
28. قَوْلُهُ تَعَالَى : وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الْمَحِيضِ وَقَوْلُهُ : نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”لوگ تم سے حیض کے بارے میں دریافت کرتے ہیں“ اور ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تمہاری بیویاں تمہارے کھیت ہیں“
حدیث نمبر: 10863
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ عُمَرُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلَكْتُ. فَقَالَ:" وَمَا أَهْلَكَكَ؟". قَالَ: حَوَّلْتُ رَحْلِيَ الْبَارِحَةَ.
فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ شَيْئًا، قَالَ: فَأُوحِيَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هَذِهِ الْآيَةُ: نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ أَقْبِلْ وَأَدْبِرْ وَاتَّقِ الْحَيْضَةَ وَالدُّبُرَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں ہلاکت کا شکار ہو گیا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہیں کسی چیز نے ہلاکت کا شکار کیا ہے؟ انہوں نے عرض کی: گزشتہ رات میں نے اپنے پالان کو تبدیل کر دیا (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کوئی جواب نہیں دیا راوی بیان کرتے ہیں: پھر اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کی طرف یہ وحی نازل کی: ”تمہاری بیویاں تمہاری کھیتیاں ہیں تم اپنے کھیت میں جیسے چاہو آؤ“۔ (راوی کہتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے) کہ تم آگے کی طرف سے آؤ یا پیچھے کی طرف سے آؤ لیکن حیض کی حالت یا پچھلی شرمگاہ سے بچ کے رہنا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10863]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10863]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12317) اخرجه احمد فى المسند (2703)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2698»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 10863 in Urdu