الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. قَوْلُهُ تَعَالَى : اللَّهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اللہ تعالیٰ ایمان والوں کا ولی ہے“
حدیث نمبر: 10879
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: اللَّهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا يُخْرِجُهُمْ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ قَالَ: هُمْ قَوْمٌ كَانُوا كَفَرُوا بِعِيسَى وَآمَنُوا بِمُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالَّذِينَ كَفَرُوا أَوْلِيَاؤُهُمُ الطَّاغُوتُ يُخْرِجُونَهُمْ مِنَ النُّورِ إِلَى الظُّلُمَاتِ هُمْ قَوْمٌ آمَنُوا بِعِيسَى فَلَمَّا بُعِثَ مُحَمَّدٌ كَفَرُوا بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو بِلَالٍ الْأَشْعَرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو بِلَالٍ الْأَشْعَرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اللہ تعالیٰ ایمان والوں کا ولی ہے وہ انہیں تاریکیوں سے نکال کر نور کی طرف لے جاتا ہے“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اس سے مراد وہ قوم ہے جنہوں نے سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کا انکار کیا، اور پھر سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر ایمان لے آئے (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ان کے ولی طاغوت ہیں جو انہیں نور سے نکال کر تاریکی کی طرف لے جاتے ہیں“۔ (سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما) بیان کرتے ہیں: اس سے مراد وہ قوم ہے جو سیدنا عیسیٰ علیہ السلام پر ایمان لائی اور جب سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو مبعوث کیا گیا تو ان لوگوں نے آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کا انکار کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبلال اشعری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10879]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبلال اشعری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10879]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11114)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
Majma al-Zawa'id Hadith 10879 in Urdu