🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
42. قَوْلُهُ تَعَالَى : شَهِدَ اللَّهُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اللہ تعالیٰ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10889
عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَأُ هَذِهِ الْآيَةَ: شَهِدَ اللَّهُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ وَالْمَلَائِكَةُ وَأُولُو الْعِلْمِ قَائِمًا بِالْقِسْطِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ" وَأَنَا عَلَى ذَلِكَ مِنَ الشَّاهِدَيْنِ يَا رَبُّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ حِينَ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ: شَهِدَ اللَّهُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ إِلَى قَوْلِهِ: الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ. قَالَ:" وَأَنَا أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ". وَفِي أَسَانِيدِهِمَا مَجَاهِيلُ.
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ آیت تلاوت کرتے ہوئے سنا: ”اللہ تعالیٰ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے صرف وہی معبود ہے، اور فرشتے اور اہل علم انصاف پر قائم رہتے ہوئے (اس بات کی گواہی دیتے ہیں) کہ اس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور وہ غالب اور حکمت والا ہے“۔ (یہ آیت تلاوت کرنے کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) اور اے میرے پروردگار! میں بھی اس بات کے گواہوں میں سے ایک ہوں۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا: جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: اللہ تعالیٰ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے صرف وہی معبود ہے“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”غالب اور حکمت والا“۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اور میں بھی اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور تو غالب اور حکمت والا ہے“۔ ان دونوں روایات کی اسناد میں مجہول راوی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10889]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (250) اخرجه احمد فى المسند (1421)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1424»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف


Majma al-Zawa'id Hadith 10889 in Urdu