🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
43. قَوْلُهُ تَعَالَى : وَلَهُ أَسْلَمَ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ طَوْعًا وَكَرْهًا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”خوشی یا مجبوری (ہر حال میں) اسی کا فرمانبردار ہے، ہر وہ جو آسمانوں میں ہے، اور زمین میں ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10891
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَهُ أَسْلَمَ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ طَوْعًا وَكَرْهًا" أَمَّا مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ فَالْمَلَائِكَةُ، وَأَمَّا مَنْ فِي الْأَرْضِ فَمَنْ وُلِدَ عَلَى الْإِسْلَامِ، وَأَمَّا كَرْهًا فَمَنْ أُتِيَ بِهِ مِنْ سَبَايَا الْأُمَمِ فِي السَّلَاسِلِ وَالْأَغْلَالِ، يُقَادُونَ إِلَى الْجَنَّةِ وَهُمْ كَارِهُونَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَصِّنٍ الْعُكَّاشِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے نقل کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اُسی کی فرمانبرداری اختیار کیے ہوئے ہے ہر وہ فرد جو آسمانوں میں ہے، اور جو زمین میں ہے، اپنی خوشی کے ساتھ یا مجبوری کے عالم میں (یعنی ہر حال میں)“۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) جو آسمانوں میں ہے اس سے مراد فرشتے ہیں، اور جو زمین میں ہے اس سے مراد وہ ہیں جو اسلام پر پیدا ہوتے ہیں جہاں تک مجبوری والے لوگوں کا تعلق ہے، تو یہ وہ ہیں، جو مختلف قوموں سے تعلق رکھنے والے قیدی ہوں گے انہیں بیڑیوں میں جکڑ کر لایا جائے گا اور جنت کی طرف لے جایا جائے گا حالانکہ وہ اس حوالے سے مجبور ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن محصن عکاشی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10891]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11473)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11473»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا


Majma al-Zawa'id Hadith 10891 in Urdu