🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
49. قَوْلُهُ تَعَالَى : لَيْسُوا سَوَاءً .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”وہ برابر نہیں ہیں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10899
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا أَسْلَمَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَامٍ، وَثَعْلَبَةُ بْنُ شُعْبَةَ، وَأَسَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، وَمَنْ أَسْلَمَ مِنْ يَهُودَ، فَآمَنُوا وَصَدَّقُوا وَرَغِبُوا فِي الْإِسْلَامِ، قَالَتْ أَحْبَارُ يَهُودَ أَهْلُ الْكُفْرِ: مَا آمَنَ بِمُحَمَّدٍ وَلَا تَبِعَهُ إِلَّا شِرَارُنَا، وَلَوْ كَانُوا مِنْ خِيَارِنَا مَا تَرَكُوا دِينَ آبَائِهِمْ.
فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فِي ذَلِكَ مِنْ قَوْلِهِ: لَيْسُوا سَوَاءً مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ، إِلَى قَوْلِهِ تَعَالَى: مِنَ الصَّالِحِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ اور سیدنا ثعلبہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا اسد بن عبید رضی اللہ عنہ اور یہودیوں سے تعلق رکھنے والے حضرات نے اسلام قبول کر لیا وہ ایمان لے آئے انہوں نے تصدیق کر دی اور اسلام میں رغبت ظاہر کی تو یہودیوں کے علماء نے، جو اہل کفر تھے، یہ کہا: سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر جو لوگ بھی ایمان لائے اور جنہوں نے ان کی پیروی کی وہ ہمارے برے لوگ تھے اگر وہ ہمارے بہترین لوگوں میں سے ہوتے تو اپنے آبا ؤ اجداد کا دین ترک نہ کرتے تو اللہ تعالیٰ اس بارے میں یہ آیت نازل کی: ”اہل کتاب سے تعلق رکھنے والے لوگ برابر نہیں ہیں“۔ یہ آیت یہاں سے لے کر اللہ تعالیٰ کے اس فرمان تک ہے: ”نیک لوگوں میں سے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10899]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1388)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Majma al-Zawa'id Hadith 10899 in Urdu