الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
58. قَوْلُهُ تَعَالَى : سَيُطَوَّقُونَ مَا بَخِلُوا بِهِ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”انہوں نے جس چیز کے بارے میں بخل کیا وہ عنقریب انہیں طوق کے طور پر پہنا دیا جائے گا“
حدیث نمبر: 10911
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - فِي قَوْلِهِ: سَيُطَوَّقُونَ مَا بَخِلُوا بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ: يُطَوَّقُ شُجَاعًا أَقْرَعَ بِفِيهِ زَبِيبَتَانِ، يَنْقُرُ رَأْسَهُ، فَيَقُولُ: مَا لِي وَلَكَ؟! فَيَقُولُ: أَنَا مَالُكَ الَّذِي بَخِلْتَ بِهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”انہوں نے جس چیز کے بارے میں بخل کیا اس چیز کو عنقریب قیامت کے دن ان کو طوق کے طور پر پہنا دیا جائے گا“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: انہیں گنجا سانپ طوق کے طور پر پہنایا جائے گا جس کے منہ پر دو نقطے ہوں گے وہ اس کے سر پر دانت مارے گا، تو وہ شخص یہ کہے گا: میرا تمہارے ساتھ کیا واسطہ ہے؟ وہ جواب دے گا: میں تمہارا وہ مال ہوں جس کے بارے میں تم نے بخل کیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10911]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9122 و 9124)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 10911 in Urdu