الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
28. بَابُ التَّوَضُّؤِ مِنْ جُلُودِ الْمَيْتَةِ وَالِانْتِفَاعِ بِهَا إِذَا دُبِغَتْ .
مردار کی کھال کی جب دباغت کر لی گئی ہو (تو اس سے بنے ہوئے مشکیزے میں موجود پانی کے ذریعے) وضو کرنا یا اُس کھال سے نفع حاصل کرنا
حدیث نمبر: 1093
وَعَنْ ثَابِتٍ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا مَعَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، فَأَتَى رَجُلٌ ضَخْمٌ فَقَالَ: يَا أَبَا عِيسَى؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: حَدِّثْنَا مَا سَمِعْتَ فِي الْفِرَاءِ. قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَتَى رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أُصَلِّي فِي الْفِرَاءِ؟ قَالَ:" فَأَيْنَ الدِّبَاغُ؟".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، تُكُلِّمَ فِيهِ لِسُوءٍ حَفِظَهُ، وَوَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، تُكُلِّمَ فِيهِ لِسُوءٍ حَفِظَهُ، وَوَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ.
ثابت بیان کرتے ہیں: میں عبدالرحمن بن ابولیلی کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا، ایک بھاری بھرکم شخص آیا اور بولا: آپ ابوعیسی ہیں انہوں نے جواب دیا: جی ہاں، اس شخص نے کہا: آپ ہمیں وہ حدیث بیان کریں، جو آپ نے چمڑے کے بارے میں سنی ہے، انہوں نے بتایا: میں نے اپنے والد کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا، ایک شخص آیا، اس نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! کیا میں چمڑے میں نماز ادا کر لوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو دباغت کہاں جائے گی؟
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن ابی لیلی ہے، جس کے حافظے کی خرابی کے حوالے سے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، ابوحاتم نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1093]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 1093 in Urdu