الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
92. سُورَةُ الْمَائِدَةِ
سورت مائدہ کا بیان
حدیث نمبر: 10965
وَعَنْ سَمُرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: نَزَلَتِ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا يَوْمَ عَرَفَةَ، وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاقِفٌ بِعَرَفَةَ يَوْمَ جُمُعَةٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ مُوسَى بْنِ وَجِيهٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہ آیت عرفہ کے دن نازل ہوئی تھی: ”آج کے دن میں نے تمہارے لئے تمہارے دین کو مکمل کر دیا اور تم پر اپنی نعمت کو تمام کر دیا اور تمہارے لئے اسلام کے دین ہونے سے راضی ہو گیا“۔ (سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت عرفہ میں وقوف کیے ہوئے تھے اور یہ جمعہ کے دن کی بات ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن موسیٰ بن وجیہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10965]
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن موسیٰ بن وجیہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10965]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2207) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6916)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6916»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 10965 in Urdu